اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

پی سی بی نے نئے فیوچر ٹور پروگرام میں مزید میچز حاصل کرلیے

datetime 20  دسمبر‬‮  2017

لاہور(سی پی پی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے مئی 2019 سے مئی 2023 کے دوران نئے فیوچر ٹور پروگرام کے لئے مزید میچز حاصل کرلیے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں سنگاپور میں ہونے والی ورکشاپ کے دوران آئی سی سی کے رکن ممالک نے فیوچر ٹور پروگرام پیش کیا جس میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان نے مزید میچز حاصل کرلیے ہیں۔اس سے قبل پی سی بی کے

فیوچر ٹور پروگرام کے حوالے سے کہا جارہا تھا کہ پاکستان مئی 2019 سے مئی 2023 کے دوران مجموعی طور پر 104 میچز کھیلے گا جس میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔تاہم اب 4 سال کے لئے نئے فیوچر ٹور پروگرام میں پاکستان کو مئی 2019 سے مئی 2023 کے دوران 121 میچز دیے گئے ہیں جن میں 30 ٹیسٹ، 43 ون ڈے اور 48 ٹیسٹ میچز شامل ہیں لیکن اب تک یہ واضح نہیں

کہ پاکستان اپنے ایکسٹرا میچز کس ملک کے خلاف کھیلے گا۔پی سی بی کا نیا فیوچر ٹور پروگرام آئندہ برس فروری میں آئی سی سی رکن ممالک کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔پاکستان کے نئے ایف ٹی پی کے بعد گرین شرٹس کے مقابلوں کی تعداد آسٹریلیا(123)، بنگلادیش (124)، جنوبی افریقا (122) اور نیوزی لینڈ(119) کے قریب

تک پہنچ گئی ہے۔فیوچر ٹور پروگرام میں سب سے زیادہ 151 میچز بھارت کے لئے ترتیب دیے گئے ہیں جن میں 37 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 53 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔گزشتہ فیوچر ٹور پروگرام (مئی 2014 سے مئی 2019) کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان 19 میچز کا معاملہ اب تک آئی سی سی کی ڈسپیوٹ کمیٹی کے سامنے زیرسماعت ہے۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…