پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قومی ٹیم میں چائے والے کے بیٹے کی شمولیت، اہل خانہ خوشی سے نڈھال 

datetime 19  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) قومی انڈر 19 ٹیم میں ایک باصلاحیت بلے باز بھی شامل ہے جو چائے فروش کا بیٹا ہے۔قومی انڈر 19 ٹیم میں شامل اس نوجوان کا نام زید عالم ہے جو ایک چائے فروش عالم خان کا بیٹا ہے۔زید عالم کے والد عالم خان کا ایک ٹی اسٹال ہے جو ان کا ذریعہ معاش ہے،

انہوں نے اس چائے اسٹال سے 13 بچوں کی کفالت کی جن میں زید عالم نے قومی انڈر 19 ٹیم میں جگہ بنائی۔زید عالم ایک باصلاحیت بلے باز ہے، وہ خود بھی اپنے والد کے ٹی اسٹال پر کام کرتا ہے اور اپنے بھائی اور والد کا ہاتھ بٹاتا ہے۔زید کے والد عالم خان کا کہناہے کہ انہیں اپنے بیٹے پر ناز ہے، ان کے پاس نہ اتنا پیسہ تھا اور نہ ہی انہوں نے کبھی یہ ذہن بنایا تھا کہ زید ٹیم میں جائے گی۔اللہ کی مدد اور اپنی محنت سے زید آگے گیا، وہ اپنے استادوں کی قدر کرتا ہے اور کبھی والدین کو بھی پریشان نہیں کیا۔زید عالم اسکول اور کلب کرکٹ کھیل کر یہاں تک پہنچا، اس نوجوان کو اپنے والد پر فخر ہے۔زید عالم نے کہا کہ موقع ملا تو بھرپور پرفارمنس دوں گا اور پاکستان کو چیمپئن بناں گا، آگے بھی اسی پرفارمنس کو جاری رکھوں گا۔زید عالم ان دنوں قومی ٹیم کے ساتھ آئندہ ماہ انڈر 19 ورلڈکپ کی تیاریوں کے سلسلے میں مصروف ہیں اور وہ قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے بھی پرامید ہیں۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…