جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

نئی آئینی ترمیم،تحریک انصاف نے حکومت سے تعاون کی وجہ بتادی،پنجاب میں قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم خیبرپختونخوا میں کتنی نشستوں کا اضافہ ہوگا؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 19  دسمبر‬‮  2017 |

لاہور(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سینٹ میں حلقہ بندیوں کا بل پاس ہونے کے بعد نئے انتخابات کی راہ ہموار ہو گئی ،آئینی بحران سے بچنے کے لیے تعاون کیا ، ترمیم کے بعد پنجاب میں قومی اسمبلی کی 9 نشستیں کم ہو نگی ,کے پی کے کی 7 نشستوں میں اضافہ ہو رہا ہے ،الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کا کام جلد سے جلد کرے ، فوج کی جانب سے سینیٹ اراکین کو بریفنگ خوش آئند ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اعجازاحمدچوہدری اور عمرسرفرازچیمہ کے ہمراہ چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ فواد چوہدری نے کہاکہ طاہر القادری کی ڈیڈ لائن کی مکمل حمایت کرتے ہیں ، دسمبر کے آخر تک شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کو استعفی دینا ہو گا ، اگر جنوری میں طاہر القادری نے راست قدم اٹھایا تو پی ٹی آئی بھی ساتھ چلے گی ، انہوں نے کہاکہ نواز شریف سے اگر نہاری اور پائے پر رائے لیں تو مانی جاسکتی ہے لیکن سپریم کورٹ کے بارے میں ان کی رائے کو نہیں مانا جاسکتا،نواز شریف جس دن عدلیہ مخالف تحریک چلائیں گے اسی دن تحریک انصاف آئین اور عدلیہ کے حق میں تحریک چلائے گی، نواز شریف حدیبیہ کے فیصلے پر عدلیہ سے خوش نہیں ، مسلم لیگ (ن) دوگروپوں میں تقسیم ہو شکی ہے ایک مسلم لیگ (نوازشریف اور دوسرا شہبازشریف گروپ بنا چکا ہے ،مسلم لیگ (ن )اب نواز گروپ ہے جو ایم کیو ایم لندن کے راستے پر چل رہا ہے ، فواد چوہدری نے کہاکہ نواز شریف کا لہجہ الطاف حسین سے مختلف نہیں ہے ، مسلم لیگ (ن) میں ایک لڑائی نواز شریف اور شہباز شریف کی بھی چل رہی ہے ، عدلیہ مخالف تحریک میں شہباز شریف اور چوہدری نثار نواز شریف کے ساتھ نہیں ہیں، انہوں نے کہاکہ وکلاء کو نواز شریف کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ہوگا ، جہانگیر ترین کے فیصلے پر نظر ثانی اپیل دائر کریں گے ، الیکشن کمیشن نے جلد بازی کرتے ہوئے جہانگیر ترین کے حلقہ میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا ،

الیکشن کمیشن اپنا حلقہ بندیوں والا کام کرے زیادہ تیزی نہ دکھائے، ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ہم نے پاکستان کے خزانے کو اپنا اے ٹی ایم نہیں سمجھا ، نواز شریف نے پاکستان کے خزانے کو اپنا اے ٹی ایم سمجھ لیا تھا، فواد چوہدری نے کہاکہ عدلیہ مخالف تحریک کی پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں ہے ، آرمی چیف نے سینیٹ میں کہا کہ دھرنے میں پیسے وزیر اعظم کی ہدایت پر بانٹے گئے ، شاہد خاقان عباسی اس وقت نواز شریف کے اشارے پر چل رہے ہیں ، پاکستان کے وزیر اعظم اور وزیر اعلی لندن میں ایک اشتہاری سے ملے،

فواد چوہدری نے کہاکہ موجودہ الیکشن کمیشن سے تحفظات ہیں ، ہمارا مطالبہ تھا کہ الیکشن کمیشن کو ازسرنو تشکیل دیا جائے، طاہر القادری اپنی جماعت کا موقف دیتے ہیں پی ٹی آئی کا نہیں ،ہماری مہم کرپشن کے خلاف ہے کرپشن کے خلاف مہم میں آصف زردای کے ساتھ کھڑے نہیں ہو سکتے، پیپلزپارٹی کی باتیں لطیفوں کی کتاب سے زیادہ نہیں ہیں ، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے دعوے سن کر لوگ ہنستے ہیں، تحریک انصاف حدیبیہ کے معاملے پر

دوبارہ عدالت سے رجوع کریں گے اس سلسلے میں ایک کمیٹی بن چکی ہے کمیٹی میں شاہ محمود قریشی، شفقت محمود ، فواد چوہدری، اسد عمر اور بابراعوان شامل ہیں، تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اعجاز چوہدری نے کہاکہ ختم نبوت کے معاملہ 43 سال قبل حل ہوگیا تھا ،جب تک راجہ ظفرالحق کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے گی عوام کو چین نہیں آئے گا ،سینٹ سے بل پاس ہوگیا ہے اور الیکشن بالکل قریب نظر آرہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…