ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

’’ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی‘‘ غریب چائے بیچنے والا پاکستان کا ہونہار نوجوان زید عالم انڈر 19ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل، کامیابی کی وجہ کسے قراردیدیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یوں تو پاکستان کی تاریخ میں ایسی کئی شخصیات گزری ہیں جنہوں نے انتہائی نامساعد حالات زندگی کے باوجود مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں مقام حاصل کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ کامیابی کی کنجی محنت میں پوشیدہ ہے۔ یہاں ہم ایک ایسے ہی نوجوان پاکستانی سے متعلق خبر دینے جا رہے ہیں کہ جس نے انتہائی غربت اور نامساعد حالات کے باوجود اپنی محنت ا

ور طرز عمل سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے شارٹ کٹ کے چکر میں پھنسے پاکستانی نوجوانوں کیلئے ایک عمدہ مثال قائم کی ہے۔ اس پاکستانی نوجوان کا نام زید عالم ہے اور وہ ایک چائے فروش عالم خان کا بیٹا ہے۔ زید عالم حال ہی میں پاکستان کی انڈر19کرکٹ ٹیم کے ورلڈ سکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔ زید عالم عمدہ بلے باز ہیں ان سمیت ان کے والد کے 13بچے ہیں جن کی کفالت کیلئے وہ ایک ٹی سٹال پر چائے فروخت کرتے ہیں۔ زید عالم اپنی پڑھائی اور کھیل کے ساتھ گھر کا خرچ چلانے کیلئے اپنے بھائی اور والد کے ساتھ ٹی سٹال پر چائے فروشی کے کام سے بھی منسلک رہے۔ قومی انڈر 19ورلڈ کپ کرکٹ سکواڈ کا حصہ بننے پر زید عالم کا کہنا ہے کہ وہ سکول اور کلب کرکٹ سے وابستہ رہے اور انہیں اپنے والد پر فخر ہے جنہوں نے انتہائی نا مساعد حالات میں بھی اپنی محنت سے مجھے اس قابل بنایا کہ آج میں پاکستان کی پہچان بن سکا۔ زید عالم کے والد عالم خان بیٹے کی ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت پر بہت خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہم لوگ غریب ہیں کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ زید قومی ٹیم کا حصہ بن جائے گا یہ سب اللہ کی مدد اور نصرت کا نتیجہ ہے جس کیلئے زید نے بہت محنت کی ہے۔ زید اساتذہ کا بہت احترام کرتا ہے اور اس نے ہم والدین کو بھی کبھی تنگ نہیں کیا اور نہ ہی کبھی کوئی ایس فرمائش کی جو پوری نہ کر سکو۔ اس کی سعادت اور فرمانبرداری قابل ستائش ہے۔ زید ان دنوں ٹیم

کے ہمراہ ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور ان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ موقع ملا تو پاکستان کو چیمپئن بنوانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…