پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن نے مبینہ غیر ملکی فنڈنگ کے کیس میں نوازشریف ٗآصف زرداری اور بلاول بھٹو سے جواب طلب کرلیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ (ن) اورپیپلزپارٹی کو مبینہ طور پر ملنے والی غیرملکی فنڈنگ سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست سماعت کیلئے منظورکرتے ہوئے مبینہ غیر ملکی فنڈنگ کے کیس میں نوازشریف ٗآصف زرداری اور بلاول بھٹو سے جواب طلب کرلیا۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے مسلم لیگ (ن) اورپیپلز پارٹی کے خلاف

مبینہ غیرملکی فنڈنگ سے متعلق پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزارفرخ حبیب اوران کے وکیل فیصل چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ٗ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ایڈوکیٹ جہانگیر جدون نے وکالت نامہ جمع کرایا۔پیپلزپارٹی کی جانب سے لطیف کھوسہ کے ایسوسی ایٹ وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ لطیف کھوسہ لاہورمیں ہیں اس لیے خود پیش نہیں ہوسکے۔ درخواست گزارکے وکیل نے موقف پیش کیا کہ پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ کے 2013 اور2015 کے اثاثوں کی تفصیل نامکمل ہے ٗدونوں جماعتوں کوامریکا اوربرطانیہ سے فنڈنگ کے شواہد بھی موجود ہیں۔چیف الیکشن کمشنرنے پی ٹی آئی کے وکیل سے استفسارکیا کہ پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کا ہمیشہ سے الیکشن کمیشن کا اختیارتھا، کیا اب آپ ہمارا اختیار مانتے ہیں؟ پی ٹی آئی کے وکیل نے جواب میں کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کا اختیارمانتے ہیں۔ سماعت کے دوران رکن الیکشن کمیشن ممبرارشاد قیصر نے درخواست گزارسے استفسارکیا کہ آپ نے فارن فنڈنگ پردودرخواستیں جمع کرائی ہیں، کیا آپ سیکشن 15 کے تحت درخواستیں دائر کرا سکتے ہیں۔بعد ازاں الیکشن کمیشن نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کو نوٹس جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن

نے دونوں جماعتوں کی قیادت کو 8 جنوری کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ٗ کیس کی مزید سماعت بھی 8 جنوری کو ہوگی۔سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فرخ حبیب نے کہا کہ (ن) لیگ کوکروڑوں روپے کے فنڈز ملے جو ظاہر نہیں کیے گئے ٗ الیکشن کمیشن نے جواب مانگا ہے، اب انہیں جواب جمع کرانا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…