منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

روس اور چین امریکہ کیخلاف جنگ کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ،نیوز ویک

datetime 19  دسمبر‬‮  2017 |

نیویارک (آئی این پی)امریکی جریدہ نیوز ویک کی اطلاع کے مطابق ایسا محسوس ہوتا ہے کہ چین اور روس اپنے حلیف ملک شمالی کوریا پر امریکہ کے حملے کی صورت میں امریکی ملٹری فورسز پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ۔جریدہ نے یہ اطلاع چین کے نانجنگ ملٹری ریجن کے سابق ڈپٹی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل وانگ ہونگ گوانگ سمیت دو سابق فوجی افسران کے حوالے سے بتائی ہے۔

وانگ ہونگ گوانگ نے چین کی برسراقتدار کمیونسٹ پارٹی کے جریدہ گلوبل ٹائمز کے زیر اہتمام منعقدہ ایک کانفرنس میں کہا کہ جزیرہ کوریا پر جنگ اب یا آئندہ سال مارچ کے درمیان کسی بھی وقت چھڑ سکتی ہے ۔جریدہ نے ایک فوجی ماہر سونگ جونگ پنگ کے حوالے سے کہا کہ اگر انہیں کسی خطرے کا سامنا ہوا تو چین امریکی فورسز پر حملہ کر سکتا ہے۔وانگ نے کہا کہ ’’ چین کو ممکنہ کوریائی جنگ کیلئے نفسیاتی طورپر تیار رہنا چاہئے اور شمال مشرقی چین کے علاقوں کی اس مقصد کیلئے لام بندی کی جانی چاہئے‘‘ ۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کی لام بندی کوئی جنگ چھیڑنے کیلئے نہیں بلکہ دفاعی مقاصد کیلئے ہے،چین اور روس دونوں نے جوہری ہتھیاروں کے حصول کیلئے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ین کی کوشش کی مذمت کی ہے تا ہم انہوں نے اس بار ے میں تشویش کا اظہار کیا ہے کہ صدر ڈونلڈٹرمپ جن کی ٹویٹر پر کم کے ساتھ توتو میں میں ہوئی ہے جنگ کرسکتے ہیں ،سونگ نے جریدہ مارننگ پوسٹ میں ایک انٹرویو میں کہا کہ چین اور روس کے درمیان مشترکہ مشقوں کا اہم ہدف امریکہ ہے جس کے پاس بیلسٹک اور کروز میزائل ہیں جو چین اور روس دونوں کیلئے حقیقی خطرے کا باعث بن سکتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ چین اور روس دونوں چاہتے ہیں کہ وہ ان مشترکہ میزائل شکن مشقوں کو دفاعی مزاحمت کیلئے استعمال کریں ، وہ چاہتے ہیں کہ امریکہ پر جزیرہ کوریا سے اپنے میزائل شکن دفاعی نظام ’’تھاڈ ‘‘ کو ہٹا لیں ، جنوبی کوریا میں تھاڈ نظام کو ماہ رواں کے اوائل میں پوری طرح آپریشنل کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…