منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

ٹی 10نے پاکستان کے آل ٹائم بہترین کپتان مصباح الحق کو بھی بوکھلا کر رکھ دیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) مصباح الحق نے ٹی 10 فارمیٹ کو بولرز کیلیے ستم گر قرار دیتے کہا ہے کہ اوورز کم اور بیٹسمین زیادہ ہونے کی وجہ سے بولرز کیلیے رنز کا سیلاب روکنا ممکن نہیں رہتا جب کہ اچھے بولرز کی بہترین حربے بھی ناکام رہتے ہیں۔کیرالہ کنگز کے ہاتھوں فائنل میں مات کھانے والی ٹیم پنجابی لیجنڈز کے کپتان نے کہا کہ کم اوورز اور چھوٹی بانڈری کی وجہ سے بولرزکی مہارت اور پلاننگ دونوں ناکام کردینے کیلیے ایک بیٹسمین ہی کافی ثابت ہوتا ہے، فیصلہ کن میچ میں مورگن نے ایسی ہی اننگز کھیلی،

کپتان کو فیلڈ سیٹ کرنے میں بھی مشکلات ہوتی ہیں تاہم اس نوعیت کے میچز کیلیے بولرز کو الگ طرح کی پلاننگ اور ورائٹیز بہتر بنانے کی ضرورت ہوگی۔مصباح الحق نے کہا کہ ٹی 10فارمیٹ میں صرف 90منٹ میں میچ مکمل ہونے کی وجہ سے کرکٹ کو دیگر کھیلوں کے مقابلے میں مقبول بنانے میں خاصی مدد سکتی ہے، کرکٹ کے ایونٹ زیادہ طویل ہونے کی وجہ اس کو اولمپکس سمیت دیگر عالمی ایونٹ کا حصہ بنانے میں مشکلات پیش آتی ہیں جب کہ مختصر ترین فارمیٹ اس مسئلے کا حل ہوسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…