جمعہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2025 

کر کٹ کی تاریخ کے مختصر ترین فارمیٹ ٹی ٹین لیگ کا پہلا ایڈیشن کیرالہ کنگز نے جیت لیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ(آئی این پی) کر کٹ کی تاریخ کے مختصر ترین فارمیٹ ٹی ٹین لیگ کا پہلا ایڈیشن کیرالہ کنگز نے جیت لیا۔فیصلہ کن معرکے میں کیرالہ کنگز نے پنجابی لیجنڈز کو8وکٹوں سے مات دی۔ کیرالہ کنگز نے121رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ،کپتان مورگن نے21گیندوں پر6 چھکوں اور5 چوکوں کی مدد سے63رنز،سٹرلنگ نے 5 چھکوں اور3 چوکوں کی مدد سے52رنز بنائے

اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ شارجہ میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں کیرالہ کنگز نے ٹاس جیت کر پنجابی لیجنڈز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پنجابی لیجنڈز نے مقررہ 10 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنائے۔ پنجابی لیجنڈز کو بیٹنگ کے شروع میں ہی عمر اکمل کی صورت میں پہلا نقصان اٹھانا پڑا تاہم بعد میں لیوک رانچی کی عمدہ بیٹنگ کی سبب سکور 120 رنز تک پہنچا جس میں رانچی کی پانچ چھکوں اور پانچ ہی چوکوں کی مدد سے 34 گیندوں پر 70 رنز کی اننگز شامل تھی۔جواب میں کیرالہ کنگز نے 121 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا جس میں کپتان مورگن کی دھواں دار بیٹنگ نے اہم کردار ادا کیا۔مورگن نے 21 گیندوں پر چھ چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے جبکہ اننگز میں ان کا بھرپور ساتھ سٹرلنگ نے دیا جنھوں نے پانچ چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے۔کیرالہ کنگز نے 8 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز کا ہدف حاصل کر کے ٹی 10 کا پہلا ٹورنامنٹ جیت لیا۔اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں کیرالہ کنگز نے مراٹھا عربیئنز کو پانچ وکٹوں سے شکست دی جس میں بھی مورگن نے 53 رنز بنائے۔ مراٹھا عربیئنز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 97 رنز بنا سکے جس کو کیرالہ کنگز نے 9.1 اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔دوسری سیمی فائنل میں پختونز کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے

مقررہ 10 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز کا بڑا ہدف دیا جس میں احمد شہزاد نے 58 جبکہ کپتان آفریدی نے 41 رنز بنائے۔جواب میں پنجابی لیجنڈز نے شعیب ملک اور رانچی کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت میچ ایک وکٹ کے نقصان پر 9.1 اوورز میں جیت لیا۔

شعیب ملک نے 17 گیندوں پر 48 جبکہ رانچی نے 34 گیندوں پر 60 رنز بنائے۔10اوورز کی اپنی نوعیت کی پہلی ٹی ٹین لیگ جمعرات کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوئی تھی جس میں چھ ٹیمیں پنجابی لیجنڈز، بنگال ٹائیگرز، کیرالہ کنگز، مراٹھا عربیئنز، پختونز اور ٹیم سری لنکا شامل تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…