پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کے پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری ، سردی، درجہ حرارت منفی 12تک گرگیالوگ گھروں میں محصور، گلگت و چترال کا زمینی رابطہ منقطع، پنجاب پرشدید دھند

datetime 18  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی/گلگت/ لاہور(سی پی پی)کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری کے نتیجے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، کئی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا،گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں خشک سردی کی شدت میں اضافہ، بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی12 تک گر گیا، لوگ گھر وں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں

جبکہ پنجاب سمیت ملک کے دیگر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،خشک لکڑی کی ڈیمانڈبڑھنے سے قیمتیں بھی آسمانوں کو چھونے لگیں ۔تفصیلات کے مطابق کراچی اور گرد و نواح کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس کے باعث شہر کے مختلف علاقے جل تھل ہوگئے جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔ شہر قائد میں موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔کراچی کے علاقوں ڈیفنس اور کلفٹن میں چھوٹے چھوٹے اولے بھی گرے جب کہ اورنگی ٹائون، سعید آباد، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال، اولڈ سٹی ایریا، کورنگی، لانڈھی، ناظم آباد، لیاری اور ملیر کے نواحی علاقوں میں موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی ۔ بارش کا سلسلہ 4 بجے سے فجر تک جاری رہا۔ تیز بارش کے نتیجے میں سینکڑوں فیڈر ٹرپ ہونے سے شہر کا بڑا علاقہ بجلی سے محروم ہو گیا۔ کئی سڑکوں کے نشیبی مقامات پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے اور طلبہ و طالبات کے علاوہ کام پر جانے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں( آج) موسم سرد رہے گا جبکہ سائبیرین ہوائیں بھی دوپہر تک چلتے رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال مشرق سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے،

جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،شہر میں بارش کے ساتھ ہی کچھ مقامات پر برساتی پانی کھڑا ہوگیا جبکہ کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات نے(آج) منگل سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے سلسلے

کی پیشگوئی کی ہے اور اسلام آباد میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے،دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے،شمالی بلوچستان میں بارشوں کا باقاعدہ سلسلہ شروع نہیں ہوسکا، تاہم بالائی اور میدانی علاقے بدستور سخت خشک سردی کی لپیٹ میں ہیں جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے۔ادھرگلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں خشک سردی

کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا شدید بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی12 تک گر گیا ہے لوگ گھر وں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں غذر کے بالائی علاقوں ٹیرو،بارسٹ د رکوت ،مترم دان شدید سردی کی لپٹ میں ہے دنیا کے بلند ترین پولو گراونڈشندور میں گزشتہ دنوں ایک فٹ سے زائد برف پڑنے کی وجہ سے گلگت چترال روڈ ہر قسم کی ٹریفک

کے لئے بند ہوگیا ہے، غذر کے بالائی علاقوں عوام کو ایندھن کا حصول بھی مشکل ہوگیا ہے دوسری طرف سر دی میں اضافہ کے ساتھ ہی غذر میں گیس ڈیلروں اور ہنزم سوختنی کا کاروبار کرنے والے افراد نے غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ایک ماہ قبل ہنزم سوختنی چھ سو روپے فی من کے حساب سے فروخت ہورہی تھی مگر اب بارہ سو روپے فی من کے حساب سے فروخت کیا جارہا ہے

جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی گیس ڈیلروں کی لوٹ مار کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے بالائی علاقوں میں گیارہ کلو کا سلینڈر دوہزار روپے جبکہ فی کلو گیس دو سو میں فروخت کیا جارہا ہے ان علاقوں میں پرائس کنڑول کمیٹی کا گیس ڈیلروں پر کنڑول نہ ہونے کے باعث یہ لوگ اپنی مرضی کے مالک بن گئے ہیں اور مرضی کے ریٹ لگاکر گیس فروخت کر رہے ہیں مگر ان کو کوئی لگام

دینے والا نہیں ہے جبکہ ہنزم سوختنی کے ریٹ مقر ر نہ ہونے کی وجہ سے یہ لوگ بھی اپنی مرضی کے مالک ہیں پرائس کنڑول کمیٹی نے تاحال ہنزم سوختتنی کے ریٹ مقرر نہیں کئے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…