منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری ، 3 خود کش بمباروں سمیت20 دہشت گرد ہلاک

datetime 23  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں پاک فضائیہ کے جوانوں کی دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پرفضائی کارروائی میں 3 خود کش حملہ آور و ں سمیت 20 دہشت گردہلاک ہوگئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس رپورٹ پر جمعرات کی علی الصبح پاک فضائیہ کے جوانوں نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی مدد سے شدید گولہ باری اور شیلنگ کی جسکے نتیجے میں 20 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ،ہلاک ہونے والوں میں 3 خود کش بمبار بھی شامل تھے۔ہلاک ہونے والے دہشت گرد و ں میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان اور لشکر اسلام کے اہم کمانڈر بھی شامل تھے۔دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے متعدد خودکش جیکٹس اور بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ان خفیہ ٹھکانوں میں دہشت گردوں کا ایک گروہ دہشت گردانہ کارروائیوں کیلئے منصوبہ بندی کرنے میں مصروف تھا۔دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں سے نقشہ جات بھی برآمد ہوئے ہیں جنہیں قبضہ میں لے لیا گیا ہے ،پاک فضائیہ کے جوانوں کی اس فضائی کارروائی میں دہشتگردوں کاخوراک کا ذخیرہ اور اسلحہ کا ایک بڑا ڈپو مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے ۔

مزید پڑھئے:آیوڈین کی کمی، جسمانی اور ذہنی معذوری بھی ہو سکتی ہے

واضح رہے کہ گزشتہ روزپاک فضائیہ کی شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں22 دہشت ہلاک ہوگئے تھے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…