پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

حوثی باغیوں نے دوبارہ جارحانہ پیش قدمی کی تو سخت جواب دیا جائےگا، سعودی عرب

datetime 23  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سعودی عرب نے خبردار کیا ہے کہ اگر حوثی باغیوں نے دوبارہ جارحانہ پیش قدمی کی تو سخت جواب دیا جائے گا۔ادھر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہاہے کہ معاملے کو مذاکرات سے حل کرنے کے لیے سفارتی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امریکا میں سعودی عرب کے سفیر عدل الجبیر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر یمن میں موجود باغیوں نے دوبارہ جارحانہ پیش قدمی کی تو سعودی عرب اس کا بھرپور جواب دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اس وقت یمن میں دوسرے مرحلے کا آغاز کررہا ہے اور امید ہے کہ یمن کی تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان سیاسی مذاکرات کے نتیجے میں انتخابات اور نئے آئین کے نفاذ کی راہ ہموار ہوگی۔ دوسری جانب یمن میں باغیوں نے مذاکرات کے آغاز کے لیے شرط پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی اتحادی فوج اپنے حملے مکمل روک دے۔ اس سے قبل عرب ٹی وی اور دیگر غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق بدھ کے روز سعودی طیاروں نے ایک بار پھر حوثی باغیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ حملے نے تعز، صنعا، عدن سمیت حوثی باغیوں کی مختلف ٹھکانوں پر کیے گئے۔ سعودی عرب کی جانب سے حملے ختم کیے جانے کے اعلان کے بعد حوثی باغیوں نے تعز میں فوجی اڈے پر قبضہ کر لیا تھا۔ ادھر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے سعودی عرب کی جانب سے یمن پر حملے روکے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے جلد سے جلد جنگ ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…