جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف بھارتی ایجنٹ اور عدلیہ اور فوج کو تباہ کرنا چاہتا ہے ، وہ شہبازشریف کے ساتھ کیا کریگا؟ شیخ رشید نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 17  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوکاڑہ (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف بھارتی ایجنٹ ہے وہ عدلیہ اور فوج کو تباہ کرنا چاہتا ہے ، وہ ملک کے اداروں کوتباہ کرناچاہتے ہیں وہ ملک کی سیاست میں زمین بوس ہوگئے ، نوازشریف کبھی شہبازشریف کو آگے نہیں

آنے دیں گے، عمران خان !آپ وزیراعظم بنیں اورچوروں کاقبرستان بنادیں۔اتوار کو اوکاڑہ میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشیدنے کہا کہ نوازشریف نے اپنے بیٹوں کو نوازاعمران خان قوم کے دل کی آواز ہیں،نوازشریف کہتے ہیں کہ عمران خان کافیصلہ انصاف پرمبنی نہیں ، نوازشریف نے ملک کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف ملک کی سیاست میں زمین بوس ہوگئے ، وہ ملک کے اداروں کوتباہ کرناچاہتے ہیں ،انہوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا، نوازشریف کامقابلہ صرف عمران خان ہی کر سکتے ہیں، عمران خان !آپ وزیراعظم بنیں اورچوروں کاقبرستان بنادیں، نوازشریف کبھی شہبازشریف کو آگے نہیں آنے دیں گے ۔ا نہوں نے کہا کہ عراق ، شام ،لبیا اور یمن سب کی تباہی ہو چکی ہے اب بوچستان کی باری ہے ،نوازشریف بھارتی ایجنٹ ہے وہ عدلیہ اور فوج کو تباہ کرنا چاہتا ہے ،میری قربانیوں کی ایک داستان ہے میں کبھی لال حویلی کے نیچے کتابیں بیچتا تھا ،میں نے بھی اڈیالہ جیل میں قید کاٹی،سی پیک میں بہت بڑی کرپشن ہوئی ہے ،میں تینوں ججز کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…