جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ٹیکس اصلاحات امریکیوں کیلئے کرسمس کا ایک بڑا تحفہ ہوگا، ٹرمپ

datetime 17  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلیکن پارٹی کے ٹیکس اصلاحات کا ایک بار پھر دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری جانب سے امریکہ کے متوسط طبقے کے لیے کرسمس کا ایک بڑا تحفہ ہوگا،ڈیموکریٹک پارٹی ان اصلاحات کو یہ کہہ کر مسترد کر چکی ہے کہ اس سے صرف امیر لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔بڑے پیمانے پر ٹیکس اصلاحات پر منگل کے روز ووٹنگ ہوگی

اور ان کٹوتیوں کو تین عشروں کی سب سے بڑی اصلاحات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ری پبلیکن عہدے دار یہ یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ڈیموکریٹس کی مخالفت کا سامنا کرنے کے لیے ان کی پارٹی کے تمام ارکان ایوان میں موجود رہیں۔اس منصوبے کو ری پبلیکن سینیٹر مارکو روبیو اور باب کورکر کی جانب سے حمایت کے وعدے کے بعد جمعے کے روز حتمی شکل دی گئی تھی۔

سینیٹ میں ٹرمپ کی پارٹی کو 48 کے مقابلے میں 52 کی برتری حاصل ہے جب کہ ان کی پارٹی کے تین سینیٹرز سوزن کولنز، جیف فلیک اور مائک لی نے ابھی تک حمایت کا وعدہ نہیں کیا۔بل کی منظوری کی صورت میں جنوری میں اپنا صدراتی عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ٹرمپ کی پہلی بڑی کامیابی ہوگی۔مجوزہ بل میں کارپوریٹ ٹیکس کی 21 فی صد کی شرح کو ختم کر د یا جائے گا اور امیر امریکیوں پر ٹیکس کی شرح گھٹا دی جائے گی۔ایوان

نمائندگان اور سینیٹ کے درمیان ایک معاہدے کے تحت اس سے قبل تجویز کردہ 20 فی صد شرح سے پوائنٹ ایک فی صد زیادہ ہوگی، لیکن موجودہ 35 فی صد کے مقابلے میں کہیں کم ہوگی۔امریکی کارپوریشنز اس کٹوتی کے لیے طویل عرصے سے جدوجہد کرتی چلی آ رہی ہیں۔صدر ٹرمپ نے ہفتے کے روز کہا کہ ان اصلاحات کے نتیجے میں امریکی کمپنیوں کے غیر ملکی منافعوں میں 4 ٹریلین ڈالر کا اضافہ ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…