ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں روڈ سیفٹی منیجمنٹ ادارے کے حکام نے کہاہے کہ مملکت میں جلد ہی سڑکوں پر پیٹرولنگ اور چیکنگ کے لیے لیڈیز ٹریفک پولیس کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ یہ اقدام خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے بعد تناظر میں کیا جا رہا ہے۔
لیڈیز ٹریفک پولیس اہلکار سڑکوں پر ڈرائیونگ کے دوران قواعد کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین کے خلاف کارروائی کی مجاز ہوں گی۔عرب ٹی وی کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر قائم چیک پوسٹوں پر خواتین اہلکارں کو متعین کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین کے پیٹرولنگ مراکز بھی قائم کیے جائیں گے۔جاری کردہ ایک بیان میں روڈ سیفٹی مینجیمنٹ کے حکام نے عوام کی طرف سے پوچھے گئے 40 سوالوں کے جوابات دیے۔ان میں خواتین کی ڈرائیونگ لائسنس اور اس کی شروط سے متعلق سوالات کے جوابات بھی شامل ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے مراکز قائم کیے جائیں گے جن پر خواتین ہی کو تعینات کیا جائے گا۔ ان میں خواتین کے ہنگامی امدادی مراکز، اسٹاپ سینٹرز اور دیگر مراکز جن میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین کو روکا جاسکے گا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عنقریب مملکت میں خواتین کو موٹرسائیکل چلانے اور ٹرک چلانے کی بھی اجازت دی جائے گی۔