اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

ایک اور فکسنگ سکینڈل،قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپرذوالقرنین حیدر بکیز کی تصاویر سمیت تمام ثبوت سامنے لے آئے

datetime 16  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وکٹ کیپر بیٹسمین ذوالقرنین حیدر نے ایک مرتبہ پھر دعویٰ کیا ہے کہ دبئی میں انہیں پھر سے فکسنگ کی آفر ہوئی ہے اور اس حوالے سے پی بی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کر دیا ہے ،ٹی ٹین لیگ میں بھی ٹیم بنا کر دینے کی پیشکش کی گئی ، بکیز کی تصاویر

سمیت تمام ثبوت بھی موجود ہیں ۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دبئی میں 6ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران بکیز نے رابطہ کیا اور کہا کہ جس طرح کہیں گے ویسا ہی کرنا مگر میں چپ رہا اور پورا ٹورنامنٹ کھیلا تاکہ تمام چہروں کو پتہ لگا سکوں ، اب پاکستان واپسی پر اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن ٹربیونل کو آگاہ کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بکیر نے کہا پورا ٹورنامنٹ پلان ہے ، ایک ایک بال پر جوا ہو رہا تھا ۔ بہت سے لوگ تھے اور بکیر نے یہ بھی پیشکش کی کہ تمہیں ٹی ٹین لیگ میں ٹیم بنا کر دیتے ہیں اور تم فرنٹ فٹ پر کھیلنا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پورا ٹورنامنٹ اس لیے کھیلا تاکہ سب کا پتہ لگا سکوں کیونکہ جب تک آپ کے پاس ثبوت نہ ہوں اس وقت تک بتانے کا کوئی فائدہ نہیں، اب میرے پاس بکیز کی تصویریں اور دیگر ثبوت بھی موجود ہیں، جب پی سی بی والے بلائیں گے تو انہیں فراہم کر دوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ بکیز کی جانب سے سنگین دھمکیاں بھی دی گئیں لہٰذا مجھے سکیورٹی فراہم کی جائے ۔واضح رہے کہ ذوالقرنین حیدر کو اس سے پہلے 2010 میں فکسرز نے آفر کی تھی۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…