منگل‬‮ ، 09 جون‬‮ 2026 

اڈیالہ جیل ،جب سعد رفیق کی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے ٹھکائی لگا دی،جاوید ہاشمی ہر کسی سے لڑتے، زرداری نے سب کو خوش رکھا ہوا تھا، سابق ملازم کےسنسنی خیز انکشافات

datetime 16  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے موقر اخبار روزنامہ امت کی رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل کے ایک سابق ملازم نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا ہے کہ ن لیگ کے رہنما اور موجودہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ نے تھپڑ بھی رسید کیا تھا۔ ہوا یوں تھا کہ سعد فیق بضد تھے کہ میرے لئے بڑا گیٹ کھول

جائے لیکن ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ بـڑا گیٹ صرف سپرنٹنڈنٹ جیل کیلئے کھلتا ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے ڈپٹی سے کہا کہ بکواس مت کرو ۔۔جو کہہ رہا ہوں وہ کرو۔ اس پر ڈپٹی سپرنٹنڈنت شیخ اعجاز قادر نے سعد رفیق کو تھپڑ جڑ دیا بعد میں اسی سبب شیخ اعجاز قادری کو معطلی کا سامنا کرنا پڑا۔ سابقہ ملازم نے بتایا کہ جب پرویز مشرف نے نواز شریف کا تختہ الٹا تو مسلم لیگ ن کے چنیدہ رہنمائوں کو اسی جیل کی مہمان نوازی نصیب ہوئی ان میں سعد رفیق بھی شامل تھے۔ بعض سیاسی رہنمائوں نے تو بہت بہادری سے جیل کاٹی لیکن ان میں سے اکثر کاغذی شیر ثابت ہوئے۔ تمام لوگوں میں سے سب سے زیادہ مخدوم جاوید ہاشمی نے بہت تنگ کیا۔وہ سب سے لڑتے جھگڑتے رہتے تھے۔انہوں نے جیل ملازمین کی زندگی اجیرن کر رکھی تھی جبکہ آصف زرداری اور شیخ رشید نے دلیری سے جیل کاٹی۔ آصف علی زرداری تو جیل میں کم اور پمز ہسپتال میں زیادہ رہے لیکن جتنا بھی عرصہ رہے تمام ملازمین ان سے خوش رہے۔ سابق ملازم کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے قریبی ساتھی سیف الرحمن ہر وقت جیل میں روتے رہتے، جبکہ اڈیالہ جیل میں شاہانہ انداز میں وقت گزارنے والوں میں نواب اسد خان ایسے تھے جن کے اڈیالہ جیل میں دن نہایت شاہانہ انداز میں گزرے وہ اپنے نوابی انداز میں رہتے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…