پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

جاز اور ٹیلی نار کی صارفین کے لیے دلچسپ آفرز متعارف

datetime 16  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یوفون اور ٹیلی نار کے بعد پہلی بار موبی لنک نے بھی اپنی سروسز کے لیے سپر کارڈ جیسی سہولت متعارف کرا دی ہے۔جاز اور وارد استعمال کرنے والے صارفین کے لیے سپر کارڈ کی طرح سپر ڈوپر منتھلی آفر نامی پیشکش متعارف کرائی گئی۔اس آفر کے ذریعے ان دونوں نیٹ ورکس کے صارفین 1200 جاز اور وارڈ منٹس، دونوں نیٹ ورکس کے لیے 1200 ایس ایم ایس جبکہ ایک ہزار ایم بی فورجی انٹرنیٹ کا استعمال ایک ماہ کے لیے کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں : موبی لنک نے وارد ٹیلی کام کو خرید لیااس آفر کی قیمت 380 روپے رکھی گئی ہے اور جیسا بتایا جاچکا ہے کہ یہ دونوں نیٹ ورکس کے لیے ہے۔تاہم یہ ٹیلی نار اور یو فون سے کچھ مختلف بھی ہے کیونکہ اس میں آپ کو کوئی مخصوص کارڈ نہیں خریدنا بلکہ آفر کو سبسکرائب کرنا ہے۔یعنی اگر آپ اس ماہانہ آفر کو لینا چاہتے ہیں تو *706# کوڈ سے اسے اپنا سکتے ہیں جس کی مدت ایک ماہ ہے۔اس دوران اگر بیلنس یا اسٹیٹس چیک کرنا

ہے تو 7062# کے ذریعے ایسا ممکن ہے۔یہ بھی پڑھیں : جاز اور وارد کی فرنچائز بھی مشترکہ ہوں گیدوسری جانب ٹیلی نار نے اپنے صارفین کے لیے روزانہ 100 ایم بی فیس بک، ٹوئٹر اور واٹس ایپ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ڈی جوس اور ٹیلی نار کے صارفین اس آفر کو 5352# کے ذریعے ایکٹیو کرکے ایک دن میں سو ایم بی ان سوشل نیٹ ورکس پر مفت استعمال کرسکتے ہیں۔اس سے پہلے زونگ بھی اسی طرح کی مفت واٹس ایپ استعمال کرنے کی سہولت پیش کرچکا ہے، تاہم ٹیلی نار میں اسے سو ایم بی تک محدود رکھا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…