کراچی(نیوزڈیسک)سابق وزیرداخلہ سندھ ڈاکٹرذولفقار مرزانے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ بے نظیربھٹوان کے کرتوتوں سے دلبرداشتہ ہوکر ان سے طلاق لینا چاہتی ہیں، ہم نے جھوٹ بول کر معاملہ رفع دفع کروایا۔ گزشتہ دور حکومت کے کرپٹ ترین آدمی آصف علی زرداری تھے سب سے زیادہ کرپشن آصف زرداری نے کی ہے اگر پچاس آدمی 6ماہ تاک حساب لگائیں تو تب بھی ان کے اثاثوں کا احاطہ نہیں کرپائیں گے ۔نجی ٹی وی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹرذوالفقار مرزانے کہاکہ آصف زرداری جب لانڈھی جیل میں قید تھے تو وہاں ایک محترمہ ملنے آیا کرتی تھیں ۔انہوں نے کہاکہ ان کے دور صدارت میں ایک امریکن گرل فرینڈایوان صدر میں روازانہ آٹپکتی تھیں ۔ذوالفقارمرزا نے کہاکہ میرے یار کے ادھرادھرمنہ مارنے کی عادت سے دلبرداشتہ ہوکر بے نظیربھٹونے ان سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا تھا لیکن ہم نے اس موقع پر جھوٹ بول کر ان کو تسلیاں دیںاور معاملہ رفع دفع کروادیا ۔سابق وزیرداخلہ نے کہاکہ گزشتہ دور حکومت کے کرپٹ ترین آدمی آصف علی زرداری تھے۔ سب سے زیادہ کرپشن آصف زرداری نے کی ہے اگر پچاس آدمی 6ماہ تاک حساب لگائیں تو تب بھی ان کے اثاثوں کا احاطہ نہیں کرپائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ زرداری کو خود بھی پتہ نہیں ہے کہ ان جائیدادکتنی اور کہاکہا ہے اور کس بینک میں اور کون سے بینک میں کتنے پیسے پڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرپشن میں دوسرے نمبرپرزرداری کی بہن فریال تالپور رہیںجس نے بھائی کے آشیرباد سے سندھ سمیت وفاق کے وسائل دونوں ہاتھوں سے لوٹے جبکہ تیسرے نمبرپر شرجیل میمن ہیں جس نے اب تک 5ارب روپے کا مال بنالیا ہے۔