دبئی(این این آئی)پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو نئی زندگی کی مبارکباد دیتے ہوئے دونوں کوبری نظر سے بچنے کی دعا دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد عامر نے ایک انٹرویو کے دوران ویروشکا کی شادی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں دونوں کی شادی پر بہت زیادہ خوش ہوں
اور ویرات کوہلی کو زندگی کی نئی اننگز پر مبارکباد دیتاہوں۔ جس طرح ویرات کوہلی نے کرکٹ میں کامیابیاں حاصل کی ہیں میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ ان کی اور انوشکا کی شادی شدہ زندگی بھی اسی طرح کامیاب ہو۔ اس کے علاوہ عامر نے دونوں کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالٰی دونوں کو ہر بری نظر سے بچائے۔واضح رہے کہ محمد عامر نے ویروشکا کی شادی پر دونوں کو ٹوئٹر پر بھی مبارکباد دی تھی۔