بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

ناسا نے نظام شمسی سے مشابہ ایک اور نظام شمسی دریافت کرلیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2017 |

میامی(سی پی پی )خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا نے مصنوعی ذہانت اور خلائی دوربین کیپلر کی مدد سے ہمارے نظام شمسی سے مشابہ ایک اور نظام شمسی دریافت کیا ہے جس میں سورج کے گرد گردش کرنے والے سیاروں کی تعداد بھی ہمارے نظام شمسی کے برابر یعنی 8 ہے۔ ناسا کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ نظام شمسی ہمارے نظام شمسی سے 2545 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔

اس کے سورج کو سائنسدانوں نے کیپلر کا نام دیا ہے جس کے گرد گردش کرنے والے سیاروں میں سے چھوٹے حجم کے سیارے اس کے قریب اور بڑے حجم کے سیارے اس سے دور گردش کرتے ہیں تاہم ان میں سے کسی پر بھی ایسے حالات موجود نہیں جہاں زندگی ممکن ہو۔ امریکا کی یونیورسٹی آف ٹیکساس کے سائنسدان اینڈریو وانڈن برگ کے مطابق یہ نظام شمسی ہمارے نظام شمسی کا منی ورژن ہے۔اس کا زمین سے مشابہ سیارہ کیپلر 90 آئی

کی سطح چٹانی ہے لیکن یہ صرف 14.4دن میں اپنے سورج کے گرد ایک چکر مکمل کرلیتا ہے جس کا مطلب ہے کہ اس کا ایک سال ہمارے دو ہفتے کے برابر ہے۔ ماہرین کا اندازہ ہے کہ اس سیارے کا درجہ حرارت ہمارے سیارے عطارد جیسا یعنی قریبا 800 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ کیپلر خلائی دوربین کی مدد سے نئے ستاروں کے گرد سیاروں کی تلاش کیلئے کمپیوٹرز کو امریکی سرچ انجن گوگل کی مدد سے خصوصی تربیت دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…