جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

دنیائے کرکٹ نے پاکستان کو نظرانداز کرکے اپنے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، رمیض راجہ کا ردعمل 

datetime 14  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیض راجہ نے مجوزہ ایف ٹی پی میں پاکستان کو مناسب نمائندگی نہ ملنے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے کرکٹ نے ہمیں نظر انداز کرکے اپنے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔سماجی رابطے کی

ویب سائٹ پر انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ مجوزہ ایف ٹی پی میں پاکستان کو مناسب نمائندگی نہ ملنے پر کرکٹ شائقین کی پریشانی بجا ہے، کرکٹ کس طرح مزید ایسے ٹیلنٹ کو نظر انداز کر سکتی ہے۔ دوسری جانب ایف ٹی پی میں پاکستان کو نظر انداز کیا جاناگرین شرٹس کو تمام فارمیٹس میں بہترین ٹیم بننے کیلئے ایک محرک ثابت ہو گا، اس لئے دنیائے کرکٹ اگر ہمیں نظر انداز کر رہی ہے تو یہ ان کے لئے ہی خطرے کی گھنٹی ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی کے نئے اسٹرکچر کے تحت 2019سے 2023 تک جو فیوچر ٹور پلان بنایا جا رہا ہے اس میں بھارت نے بڑے ملکوں سے میچز شیڈول کر لیے ہیں۔ 2021کی چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈکپ 2023کی میزبانی پر پہلے ہی قبضہ جمایا جا چکا تھا، اپنے زیادہ تر میچز آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ سے شیڈول کرنے کیساتھ بھارت نے کما پوت آئی پی ایل کو بھی عالمی ایونٹ کا درجہ دلا دیا، 2008 میں شروع ہونے والی لیگ میں بڑے کرکٹرز کی دستیابی ممکن بنانے کیلئے غیررسمی طور پر ہر ممکن کوشش گزشتہ ہرسال جاری رکھی گئی تاہم اس بار اسے بڑے منظم انداز میں مکمل تحفظ فراہم کیا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…