منگل‬‮ ، 09 جون‬‮ 2026 

فاصا اصلاحات بل کو قومی اسمبلی کے ایجنڈے سے نکالنا قبائلی عوام پر ڈرون حملہ ہے، قبائلی مشران نے اہم اعلان کر دیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2017 |

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرایجنسی سے تعلق رکھنے والے قبائیلی مشران نے وفاقی حکومت کی جانب سے فاٹا اصلاحات بل کوقومی اسمبلی کے ایجنڈے سے نکالنے کو قبائیلی عوام پر ڈرون حملہ قراردیاہے گزشتہ روزپشاورپریس کلب میں خیبرایجنسی کے عمائدین محمد عرفان کوکی خیل، فضل اکبر کوکی خیل ،سید عالم شنواری اور دیگر مشران نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ فاٹاکے عوام نے ملک کی خاطرہمیشہ کسی بھی

قربانی دینے سے دریغ نہیں کیاہے امن کی خاطراپنے ہی ملک میں آئی ڈی پیز بنے جانی ومالی نقصانات کا سامناکرناپڑالیکن پھربھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہیں لیکن بدقستمی سے بعض عناصر قبائیلی عوام کو زبردستی باغی بنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے فضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی کے کہنے پر قبائل کے امیدوں پر شب خون ماراگیا مولانا فضل الرحمن اورمحمودخان اچکزئی غیروں کے اشاروں پر پختونوں کے اتحادکے مخالفت کرتے ہیں اورقبائلی علاقوں پر رائج گوروں کے قالاقانون ایف سی آرکوبچانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے فاٹا اصلاحات کو ایجنڈے سے نکالنے کی مذمت کرتے ہیں حکومت بتائیں کہ وہ ڈیڑھ کروڑ قبائیلوں کو توخفا کرسکتے ہیں لیکن مولانا اور محمود خان کو کیوں خفا نہیں کرتے لیکن حکومت پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اس اقدام سے قبائیلوں تحریک کی کمزور نہیں بلکہ اور بھی تیز ہوجائیگی انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام قائدتحریک فاٹااصلاحات الخاج شاہ جی گل کے ساتھ ہیں اوران کی ایک کال پر قبائلی عوام اسلام آبادکی گھیراؤ کیلئے ہروقت تیارہیں ان کا کہناتھاکہ آنے والے الیکشن میں مولانافضل الرحمن اورمفادپرست لوگوں کاقبائلی علاقوں سے صفایاہوجائیگاانہوں نے آرمی چیف سے اپیل کی کہ وہ قبائلی عوام کواندھیروں سے نکالنے میں اپناکرداراداکریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…