لاہور (آن لائن) فرسٹ کلاس کرکٹر عمران بٹ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے بعد انہیں 2 برس کی پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔عمران بٹ کا ڈوپ ٹیسٹ قائداعظم ٹرافی کے دوران لیا گیا تھا۔انہوں نے اپنا آخری فرسٹ کلاس میچ 2 نومبر کو سوئی گیس کی جانب سے واپڈا کے خلاف کھیلا تھا۔قوانین کے مطابق ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے
پر عمران بٹ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے معطل کیے جانے کے ساتھ ساتھ 2 برس کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔27 دسمبر 1995 کو پیدا ہونے والے عمران بٹ رائٹ ہینڈ بیٹسمین ہیں۔وہ لاہور لائنز، لاہور قلندرز اور لاہور شالیمار کی ٹیموں کے ساتھ کھیل چکے ہیں۔