جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

مسلم اُمہ کی قیادت سے شہبازشریف کی ملاقاتیں، شہبازشریف کو خصوصی پذیرائی حاصل

datetime 13  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ترک اور فلسطینی صدور سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقاتیں، بیت المقدس کے حوالے سے امریکی اعلان کی شدید مذمت ،اوآئی سی اجلاس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مرکزِ نگاہ بن گئے۔ مسلم قیادت سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری،وزیراعلیٰ پنجاب کی او آئی سی کے اجلاس سے قبل مسلم اُمہ کی نمایاں قیادت سے ملاقاتیں انٹرنیشنل

میڈیا کیلئے مرکزِ نگاہ بن گئیں۔ترک صدر کی جانب سے ا و آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں وزیراعلیٰ شہبازشریف کو خصوصی پذیرائی حاصل ہوئی ۔جبکہ فلسطینی صدر محمود عباس نے بھی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ خصوصی دعوت نامہ پر شہبازشریف کی شرکت پر اظہارتشکر کیا ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا  ہرمشکل گھڑی میں پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملائے کھڑا ہے،ہم کسی بھی ایسے اقدام کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں جس سے فلسطین کے امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہو۔اُن کا کہنا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس کے مسئلے پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے پورے عالم اسلام کی ترجمانی کی ہے۔مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارحکومت تسلیم کرنے کے امریکی اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ مشرق وسطی میں امن کوسبوتاژکرسکتا ہے‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…