ہفتہ‬‮ ، 26 ستمبر‬‮ 2026 

تربیلا ڈیم ٹی فور توسیع منصوبے میں استعمال ہونیوالا قیمتی لوہا ڈیم پر لگانے کے بجائے کہاں جارہاہے؟حیرت انگیز انکشاف، اہم ترین گرفتاری ہوگئی

datetime 12  دسمبر‬‮  2017 |

ہری پور(آئی این پی ) تربیلا ڈیم ٹی فور چوتھے توسیع منصوبے میں استعمال ہونے والا قیمتی لوہا کباڑیہ کی دکان سے برآمد پولیس نے کباڑیہ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی چھ ماہ قبل چوری کی رپورٹ درج کرائی گی تھی ملازمین کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے مزید تحقیقات بھی شروع کر دی گئیں زرائع کے مطابق تربیلا ڈیم چھوتھے توسیع منصوبے ٹی فور میں استعمال ہونے والے لاکھوں روپے کا قیمتی لوہا سے بھرا ٹرک چوری ہو گیا تھا

جس کی رپورٹ مقامی پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی تھی اس ضمن میں باوثوق زرائع نے بتایا ہے کہ چوری ہونے والے بھاری لوہے کے گاڈر غازی کے ایک کباڑیہ کی دکان سے برآمد ہو ئے ہیں نشاندہی پر پولیس نے کباڑیہ کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اس ضمن میں زرائع نے بتا یا ہے کہ ایک سرکار ی گاڑی میں ٹی فور منصوبے سے قیمتی لوہے کی چوری کا سلسلہ ایک عرصہ سے جاری ہے ٹی فور منصوبے میں استعمال ہونے والے میٹریل غازی صوابی ٹوپی امازئی سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں کوڑیوں کے مول میں فروخت کیا جا رہاہے چھ ماہ قبل لوہے سے بھر ا ٹرک غائب ہو گیا تھا ٹی فور منصوبے پر کام کرنے والی انتظامیہ نے ٹرک چوری کا مقدمہ درج کرایا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ٹھیکدار لوہے سے بھرا ٹرک لے کر چلا گیا ہے تاہم گمشدہ لوہے کا چند حصہ ایک کباڑیہ کی دکان سے برآمد ہوا ہے کباڑیہ نے پولیس کو بتایا ہے کہ اس نے ستر ہزار روپے میں یہ لوہا خریدا ہے اس کو نہیں معلوم یہ ٹی فور منصوبے میں میٹریل کے طور پر استعمال ہو رہا ہے جس کو چوری کرکے مختلف علاقوں میں فروخت کیا جا رہا ہے پولیس نے مزید تحقیقات کادائرہ وسیع کرتے ہوئے سرکاری گاڑی کی تلاش سمیت ٹی فور منصوبے سمیت پیسکو ملازمین کی جانچ پڑتال کے ساتھ شامل تفیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے پولیس زرائع کے مطابق تفتیش کو خفیہ رکھا جا رہا ہے تاکہ اصل ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا سکے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…