ہفتہ‬‮ ، 26 ستمبر‬‮ 2026 

پیپلزپارٹی کے15دسمبر کو ملتان جلسہ کی تیاریاں عروج پر ،بڑا سرپرائز،ن لیگ کے اہم ترین رہنما کی شمولیت کا اعلان کردیاگیا

datetime 12  دسمبر‬‮  2017 |

ملتان(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے 15دسمبر کو ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹڈیم میں منعقدہ جلسہ عام کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،جلسہ سے چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری خطاب کریں گے،ذرائع کے مطابق جلسہ میں چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کیلئے تحریک چلانے کا اعلان کریں گے جبکہ جلسہ عام کے موقع پر سابق گورنرپنجاب ذوالفقارکھوسہ،

سابق وزیراعلی پنجاب سردار دوست محمدکھوسہ سمیت جنوبی پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی متوقع ہے۔تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوزرداری 15دسمبر کو ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے،پیپلزپارٹی کے ملتان جلسہ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں۔15دسمبر کے جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے پیپلزپارٹی کے تمام اہم رہنماؤں نے ملتان میں ڈیرے جمالئے ہیں جبکہ دوسری جانب سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی گزشتہ دو ہفتوں سے ملتان وجنوبی پنجاب میں بھرپورعوامی رابطہ مہم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔پیپلزپارٹی ملتان کی ضلعی قیادت کی طرف ملتان شہر میں مختلف مقامات پر کیمپ بھی قائم کردئیے گئے ہیں جہاں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے مقامی رہنما وکارکنان کی طرف سے شہریوں کو جلسہ میں شرکت کی دعوت دی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی قیادت کی طرف سے جنوبی پنجاب کی تنظیموں کو جلسہ میں کم ازکم ایک لاکھ افراد کی شرکت کاٹاسک دیا گیا ہے ،جلسہ کیلئے ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹڈیم گراؤنڈ کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں ماضی میں شہیدذوالفقار علی بھٹو،محترمہ بے نظیر بھٹوشہید ،مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف اورچئیرمین تحریک انصاف عمران خان بھی تاریخی جلسوں سے خطاب کرچکے ہیں ،

ادھر پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ چئیرمین پیپلزپارٹی ملتان میں دو روزقیام کریں گے، 15دسمبر کو بلاول بھٹوزرداری گیلانی ہا?س پہنچیں گے ،نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعد وہ جلسہ گاہ کا رخ کریں گے۔جلسہ سے خطاب کے بعدوہ واپس گیلانی ہا?س آئیں گے،16دسمبر ہفتہ کی صبح چئیرمین پیپلزپارٹی پارٹی رہنما?ں وکارکنوں ،تاجروں،ڈسٹرکٹ بار اورہائیکورٹ بار کے وکلاء کے وفود سے ملاقاتیں کریں گے ،بلاول بھٹو ملتان میں اپنے قیام کے دوران اٹھائیس کنال رقبے پر زیرتعمیربلاول ہاؤس کا بھی دورہ کریں گے۔16دسمبرکی سہ پہروہ کراچی کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔

دریں اثناء پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوزرداری 15دسمبر کو ملتان جلسہ سے خطاب کے موقع پرجنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کیلئے تحریک کااعلان بھی کریں گے،پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹوزرداری کا ملتان جلسہ ان کی طرف سے آئندہ عام انتخابات کیلئے انتخابی مہم کا آغاز بھی ہوگا،جلسہ کے موقع پر مسلم لیگ ن سے ناراض سابق گورنرپنجاب سردارذوالفقارعلی کھوسہ،سابق وزیراعلی پنجاب سردار دوست محمدکھوسہ سمیت جنوبی پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان بھی متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…