اسلام آباد(آن لائن)پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی پانامہ طرز پر جے آئی ٹی بنانے کے لیے دو دن میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کریگی۔علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنی وکلا ٹیم کو درخواست بنانے کا ٹاسک دیدیا ہے ۔بدھ یا جمعرات کو درخواست دائر کرنے کا قوی امکان ہے ۔پاکستان عوامی تحریک ذرائع کے مطابق درخواست میں اپیل کی جائے گی
کہ جسٹس باقر نجفی رپورٹ میں سامنے رکھ کر مزید انکوائری کی جائے لہذا جے آئی ٹی بنا کر ملزما ن کو پیش ہو کر بیان دینا چاہے اور جے آئی ٹی زمہ داران کا تعین کر کے کٹہر ے میں لایا جائے ۔درخواست میں سپریم کورٹ سے اپیل کی جائے گی کہ وہ جے آئی ٹی کی پانامہ طرز پر نگرانی بھی کرے ،واضع رہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر
دو انکوائریاں ہو چکی ہیں جس میں جسٹس باقر نجفی اور آئی جی بلوچستان کی جانب سے مگر پاکستان عوامی تحریک نے یہ مطالبہ کیا تھا کہ پنجاب کا کوئی بھی پولیس آفیسر انکوائری کا انچارج نہ بنے کیونکہ وہ اثرورسوخ کے تابع ہو جائے گا۔موجودہ وزیرداخلہ احسن اقبال کو پاکستان عوامی تحریک کی
جانب سے پانچ نام دیے گئے تھے مگر ان پر وزیر اعظم نہ مانے تھے تاہم بعدازاں اس وقت کے آئی جی بلوچستان کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا تھا جنہوں نے انکوائری کی مگر پاکستان عوامی تحریک نے ان سے کوئی تعاون نہ کیا تھاکیونکہ اس آئی جی کا تعلق گوجرانوالہ پنجاب سے تھا۔



















































