اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

رانا ثنا نے شریف خاندان میں پھوٹ ڈال دی نواز شریف اور شہباز شریف میں اختلافات سامنے آگئے

datetime 12  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شہباز شریف کہہ چکے کہ رانا ثنا اللہ کے استعفے کا فیصلہ نواز شریف کرینگے، رانا ثنا اللہ شہباز شریف کے نہیں بلکہ نواز شریف کے آدمی ہیں، یہ وہی لائن لیتے ہیں جو نواز شریف کی لائن ہے،

سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو، رانا ثنا کے استعفے کے معاملہ پر بھی شریف برادران میں اختلاف کا اشارہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کے استعفے سے متعلق فیصلہ نواز شریف ہی کریں گے جس کا شہباز شریف پہلے ہی کہہ چکے ہیں ۔ عارف نظامی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے یہ بات اس لئے کہی ہے کیونکہ رانا ثنا اللہ شہباز شریف کے نہیں بلکہ نواز شریف کے آدمی ہیں، از شریف جب لندن میں تھے تو رانا ثنا اللہ بھی ان کے ساتھ ہی ہوتے تھے تو اصل میں تو رانا ثنا اللہ میاں نواز شریف کے ہی آدمی ہیں ۔رانا ثنا اللہ جو لائن لیتے ہیں وہ نواز شریف کی لائن ہے اور سیاسی طور پر وہ بھی تصادم کا ہی راستہ اختیار کرتے ہیں، شریف برادران کے درمیان جو انڈراسٹینڈنگ کا تاثر دیا جاتا ہے وہ یہی ہے کہ ٹھنڈی کر کے کھائیں لیکن میرے نزدیک ایسا کچھ نہیں ہےمیاں شہباز شریف والی نہیں ہے۔ شہباز شریف کئی مرتبہ نواز شریف کو دہائی دے چکے ہیں کہ وہ ہارڈ لائن نہ لیں لیکن انہوں نے ایک نہیں سنی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…