ہفتہ‬‮ ، 26 ستمبر‬‮ 2026 

اب پاکستان آنے والے ہر غیر ملکی کے ساتھ ایئرپورٹ پر ہی کیا سلوک کیاجائیگا؟ بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2017 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں آنے والے غیر ملکی ماہرین اور سرمایہ کاروں بالخصوص چائینز باشندوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ ائیر پورٹس پر ایف آئی اے کے ساتھ مل کر سپیشل کاؤنٹرز بنائے جہاں پاکستان آنے والے ہر غیر ملکی شہری کے ڈیٹا کا اندراج کیا جائے اور ائیر پورٹ سے ہی انکی سیکیورٹی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات کا آغاز کردیا جائے ،

اس سلسلے میں پہلے کاؤنٹرکا آغاز لاہور ائیر پورٹ سے کیا جائے اور پھر بتدریج اس کا دائرہ کا رپنجاب کے دیگر اضلاع کے ائیر پورٹس پر بھی پھیلا دیا جائے ،آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر کو ایس پی یو کے لیے مزید بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹس کی فراہمی کو جلد از جلد یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کو سیکیورٹی ڈیوٹی کے لیے درکار تمام ترسازوسامان کی فراہمی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران ہدایات دیتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس ، ایڈیشنل آئی جی ویلفئیر اینڈ فنانس محمد طاہر ، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب ،عامر ذوالفقار خان ، ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ فیصل علی رانا، ڈی آئی جی ایلیٹ فورس ،افضل محمود بٹ، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، ڈاکٹر حیدر اشرف،ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن لاہور رانا ایاز سلیم اور ایس ایس پی سپیشل برانچ لاہور ریجن، کیپٹن (ر) رومیل اکرم سمیت دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں آئی جی پنجاب نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک سمیت دیگر تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کیلئے آنے والے غیر ملکی ماہرین کو سیکیورٹی کی فراہمی جہاں پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات

میں شامل ہے وہیں یہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی بنیادی ذمہ داری ہے جس کے لئے ایس پی یو کے اہلکاروں کو خلوص نیت اورجذبے کے ساتھ فرائض اد اکرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف اضلاع میں سی پیک کی ورکنگ سائٹس پرکام میں مصروف تمام غیر ملکی ماہرین کی سیکیورٹی کیلئے انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے اورسیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور عملے کو تیز رفتار گاڑیوں ، جدید ترین اسلحے سمیت درکار ضروری ساز و سامان کی فراہمی میں تاخیرنہ آنے پائے ۔ انہوں نے ڈی آئی جی ایس پی یو کو ہدایت کی کہ وہ خود اے کیٹیگری کی ورکنگ سائٹس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مہینے میں ایک بار لازمی فیلڈ وزٹ کرے ۔

اجلاس میں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں سٹریٹ کرائمز کی روک تھام میں ڈولفن فورس کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا ۔آئی جی پنجاب نے سی سی پی او کو لاہور کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈولفن فورس کے پاس آؤٹ ہونے والے نئے دستے کو شہر کے مختلف علاقوں میں پٹرولنگ کیلئے شفٹوں میں تعینات کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اہم شاہراہوں اور حساس مقامات پر ڈولفن فورس کی پٹرولنگ میں کوئی تعطل نہ آنے پائے ۔ اجلاس میں ایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ماڈل ٹاؤن اورکینٹ ڈویژن کے زیر تعمیر ڈولفن فورس کے ہیڈ کوارٹرز25دسمبر تک مکمل ہو جائیں گے جس کے فوری بعد ان کی باقاعدہ افتتاحی تقریب کے انعقاد کے بعد انہیں ایس پی ڈولفن کے سپرد کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈولفن فورس کے نئے دستے کو شہر میں پٹرولنگ بیٹس دینے کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…