ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

محمود المصری ٹرمپ کے اقدام کو مسترد کرنے والا پہلا شہید

datetime 9  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دالحکومت قرار دیے جانے کے بعد فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مقام پر اسرائیلی فورسزنے گولیاں چلادئیں جس کے نتیجے میں 30 سالہ فلسطینی شہری شہید ہوگیا۔عرب

ٹی وی کے مطابق تیس سالہ محمود المصری ٹرمپ کے اقدام کو اپنی جان اور خون سے مسترد کرنے والا پہلا فلسطینی ہے۔غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ خان یونس میں مظاہروں میں حصہ لینے والے مظاہرین کو صہیونی فوج نے گولیوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تیس سالہ ایک فلسطینی نوجوان محمود المصری جام شہادت نوش کرگیا۔خیال رہے کہ گذشتہ بدھ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے بعد فلسطینی تنظیموں نے تین روز کے لیے ملک گیر یوم الغضب منانے کی اپیل کی تھی۔ گذشتہ روز نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد غزہ سمیت فلسطین کے دوسرے شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ غزہ ہونے والے مظاہرے کے دوران ایک شہری شہید اور دسیوں زخمی ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…