جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

میڈ ان کر پشن ،والوں کا سیاسی مستقبل زیرو ہوچکا ہے ،چوہدری محمدسرور

datetime 8  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ’’میڈ ان کر پشن ‘‘والوں کا سیاسی مستقبل زیرو ہوچکا ہے،ہم کسی غیر آئینی اقدام کے حامی نہیں حکمرانوں کا بوریا بستر عوامی طاقت سے ہی ہمیشہ کیلئے گول کر دیں گے،

سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ داروں کیساتھ کسی قسم کی رعایت ملک میں قتل عام کو فروغ دینے کے مترادف ہوگا ،امریکہ کا مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کر نا امن پر ڈرئون حملہ ہے ‘امر یکہ کا یہ اقدام ہر لحاظ سے امن دشمنی ہے ۔ جمعہ کے روز اپنے انتخابی حلقے شاہدرہ میں پارٹی کارکنوں سے مختلف مقامات پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ہمیشہ آئین وقانون اور جمہو ریت کی حکمرانی کی بات کی ہے مگر جہاں کر پشن‘لوٹ مار ‘ظلم ‘ناانصافی کے سواکچھ نہیں ہوتا اس کو جمہوریت نہیں کہتے ہیں اور ہم اقتدار میں آکر ملک میں حقیقی جمہوریت لائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون پر جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ نے پنجاب حکومت کے بارے بہت سے سوالات کا جنم دیدیا ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ داروں کیساتھ کسی قسم کی رعایت ملک میں قتل وعام کو فروغ دینے کے مترادف ہوگااس لیے تمام ذمہ داروں کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق سخت سے سخت کاروائی ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکاکا مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم امر یکہ کی امن دشمنی کی سب سے بڑی مثال ہے اس مسئلے پر تمام مسلمان ممالک کو متحد ہو کر حکمت عملی بنانا ہوگی کیونکہ کے امر یکہ کا یہ اقدام کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہوسکتا ہم آج بھی فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ ہیں ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…