منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

ڈالر وہ بھی اتنا مہنگا، پاکستان پر ڈالر بم گرا دیا گیا، قیمت کہاں تک جا پہنچی

datetime 8  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد/کراچی(آئی این پی /مانیٹرنگ ڈیسک)روپے کی قدر میں کمی، انٹرا بینک میں ڈالر ساڑھے چار روپے مہنگا، ڈالر کی قیمت 110روپے تک جا پہنچی، ایکسپورٹرز گھبراہٹ کا شکار۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی

رپورٹ کے مطابق ڈالر مہنگا ہو گیا جبکہ روپے کی قدر میں کمی ہوئی ہے ۔ انٹرا بینک میں ڈالر ساڑھے چار روپے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 110روپے تک جا پہنچی ہے۔ اقتصادی ماہرین ڈالر کی قیمت میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کے نتیجے میں مہنگائی اور افراط زر کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں جبکہ ایکسپورٹرز بھی گھبراہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔ ترجمان اسٹیٹ بنک نے کہا کہ بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے مارکیٹ میں دبائو آتا رہتا ہے‘ ڈالر کی قیمت میں اگر زیادہ اضافہ ہوا تو مداخلت کرینگے‘ انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ جمعہ کو انٹربینک میں امریکی ڈالر تین روپے مہنگا ہوگیا۔ اضافے کے بعد امریکی ڈالر 105 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 108روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 109 روپے 50 پیسے ہوگئی ہے۔ ترجمان اسٹیٹ بینک نے امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے مارکیٹ میں دبائو آتا رہتا ہے۔ ڈالر کی قیمت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا تو مداخلت کرینگے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…