اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

آخری دھرنااور ساتھ ہی مسلم لیگ ن کا دھڑن تختہ کون کونسی سیاسی جماعت دھرنے میں شامل ہو گی، دھماکہ خیز انکشاف

datetime 7  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کا دھڑن تختہ ہوتے دیکھ رہاہوں،سینیٹ الیکشن سے پہلے ’’کک مارچ‘‘ ہو جائیگا، اس بار طاہر القادری ہی نہیں بلکہ پوری قوم

ہی دھرنا دے گی، نواز شریف اور شہباز شریف جھوٹوں کے آئی جی ہیں جبکہ رانا ثنا اللہ ملک میں فرقہ وارانہ فساد کے موجد ہیں، نوازشریف سے زیادہ دولت اسحاق ڈارنے لوٹی لیکن اب لندن، دبئی اور سعودی عرب میں بے نامی دولت کی تحقیقات شروع ہوگئی ہیں۔جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف جھوٹوں کے آئی جی ہیں جب کہ رانا ثنا اللہ ملک میں فرقہ وارانہ فساد کے موجد ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں مسلم لیگ (ن)کا دھڑن تختہ ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں ، اس وقت طاہر القادری ہی نہیں بلکہ پوری قوم ہی دھرنا دے گی جو حکومت کیلئے آخری دھرنا ثابت ہو گا، اگر آصف زرداری اور طاہر القادری کے درمیان اتحاد ہوتا ہے تو ملک گیر اپوزیشن کا ماحول بن جائے گا اورمولانا فضل الرحمان بھی آصف زرداری کے کسی نہ کسی تعویز میں آجائیں گے اور سینیٹ الیکشن سے پہلے کک مارچ ہو جائے گا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہر سال 200 ارب روپے کی چوری کا بل عام آدمی کی جیب میں ڈال دیا جاتا ہے، نوازشریف سے زیادہ دولت اسحاق ڈارنے لوٹی لیکن اب لندن، دبئی اورسعودی عرب میں بے نامی دولت کی تحقیقات شروع ہوگئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…