جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

امریکہ بہت جلد 2بڑے سیاستدانوں کے سوئس اکاؤنٹس سامنے لانے والا ہے جس میں اربوں ڈالر پڑے ہوئے ہیں ،یہ سیاستدان کون ہیں اور امریکہ ایسا کیوں کر رہا ہے؟

datetime 7  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کے وزیر دفاع جیمز میٹس نے پاکستان کے دورے سے واپس جا امریکی وزارت خارجہ کو جو نوٹ بھجوایا ہے اس کے مطابق پاکستان میں آئندہ ماہ نئی

حکومت  آنے والی ہے۔ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ پاکستانی عوام یہ نوٹ کر لیں کہ اگلے چند گھنٹوں یا چند دنوں میں پاکستان کے دو بڑے سیاستدانوں کے بینک اکاؤنٹس کی تمام تفصیلات سامنے آنے والی ہیں۔یہ دونوں سیاستدان حکومتوں میں بھی رہے ہیں ان کے بینک اکاﺅنٹس سوئٹزرلینڈ یا یورپ میں ہیں اور ان میں بلین ڈالرز کی ٹرانزیکشن ہوتی رہی ہے، امریکہ ان اکاؤنٹس کو ایکسپوز کرنے لگا ہے۔ چوہدری غلام حسین نے مزید بتایا کہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس جب پاکستان آئے تھے تو سابق وزیر اعظم  نواز شریف نے ان سے درخواست کی تھی کہ میری جان چھڑوا دیں۔واضح رہے کہ رواں ہفتے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے اسلام آبا د کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے پاکستانی کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…