منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہبازشریف کے ’’مظالم‘‘میرے ساتھ کیا کرتے رہے؟جاوید ہاشمی کے چونکا دینے والے انکشافات، سب کچھ سامنے لے آئے

datetime 6  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)جمہوریت کی خاطر ن لیگ کا ساتھ دینے کے لئے تیار ہوا ہوں، اس وقت سب سے زیادہ ضروری یہ ہے کہ جمہوریت کا تحفظ کیاجائے جس کو سب سے زیادہ خطرات لاحق ہیں ،شہبازشریف نے میرے ساتھ بہت ظلم کیا ان سے میرے بہت شکوے ہیں ،اتنا ظلم مجھ پر تو پرویزمشرف نے بھی نہیں کیاتھا جتنا شہبازشریف نے کیا ، ان خیالات کا اظہار سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،

جاوید ہاشمی نے کہا کہ نوازشریف سے ملاقات میں خود پر ہونے والے مظالم سے میں نے ان کو آگاہ کیا تھا لیکن شہبازشریف کا نام نہیں لیا تھا ، میں مسلم لیگ ن کا ساتھ دینے کو جمہوریت کی خاطر تیار ہوا ہوں۔دریں اثناء مسلم لیگ(ن)ملتان کی ضلعی قیادت نے جاوید ہاشمی کی پارٹی میں واپسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے دروازے جاوید ہاشمی کے لیے کھلے ہیں۔ سب کو اس فیصلے کو قبول کرنا ہوگا۔میاں نواز شریف اور جاوید ہاشمی کی ون ان ون ملاقات پر لیگی کارکنان بہت خوش ہیں،سینئرسیاستدان کا ملتان آمد پربھرپوراستقبال کریں گے،ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ ن ضلع ملتان کے عہدیداران سینئر نائب صدر ضلع شاہد مختیار لودھی،سینئر رہنما ارشد بوٹا ،منیر لنگاہ، عابد باکسر، امیر بخش کمبوہ، راو ابرار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔،انہوں نے کہاکہ مخدوم جاوید ہاشمی کی ن لیگ میں واپسی پر جو لوگ مخالفانہ بیانات دے رہے ہیں انہوں نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے۔انکے خلاف ورکنگ کمیٹی مسلم لیگ ن کاروائی کرے۔ جاوید ہاشمی سینئر سیاستدان اہیں جمہوریت کے لیئے انکی بے بہا خدمات اور قربانیاں ہیں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…