منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

معروف پاکستانی اداکار نے سابق آرمی چیف پرویز مشرف کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کردیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2017 |

لاہور (این این آئی)لالی وڈ کے سپر اسٹار شان شاہد نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی زندگی پر مبنی فلم کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویومیں شان نے اپنی آنے والی فلم ارتھ 2 کے حوالے سے بھی بات کی ٗجو 21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم ارتھ 2 مہیش بھٹ کی ہندی فلم کا ریمیک ہے، جس میں ایکشن، رومانس اور تھرل ایک ساتھ دیکھنے کو ملے گا، اس فلم کے اہم کرداروں میں شان شاہد سمیت عظمیٰ حسن، محب مرزا اور حمیمہ ملک شامل ہیں۔

فلم کی کہانی شوبز ستاروں کی ذاتی زندگی کی مشکلات، کامیاب کیریئر کی دوڑ اور زندگی کے خوابوں پر مبنی ہے۔شان کا کہنا تھا کہ فلم ارتھ 2 میں دیکھا جا سکے گا کہ کچھ بھی بننے کیلے کتنی محنت کرنی پڑتی ہے اور کتنے امتحان دینے پڑتے ہیں۔انٹرویو کے دوران شان سے سوال کیا گیا کہ اگر انہیں کبھی بائیوپک(سوانح حیات پر مبنی) فلم کرنے کا موقع ملا تو وہ کون سا کردار نبھانا پسند کریں گے؟ جس پر انہوں نے کہاکہ انہیں پرویز مشرف کی زندگی پر مبنی بائیوپک فلم کرنے کی خواہش ہے۔شان نے کہا کہ میں مشرف کا مداح نہیں ہوں لیکن مجھے ان کی کتاب اِن دی لائن آف فائر میں تحریر کیا گیا ان کا سیاسی نظریہ بے حد پسند ہے۔انہوں نے بتایاکہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان میں بھی تاریخی نظریات پر فلمیں بنیں کیونکہ جب ہالی وڈ میں فلم ’زیرو نائن تھرٹی‘ بن سکتی ہے تو لالی وڈ میں کیوں نہیں ٗ ہمیں ضرورت ہے کہ ہم ایسی فلمیں بنائیں جو حقیقت کی عکاسی کریں، جو اصل میں ہو رہا ہو وہی دکھائیں۔شان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اتنا کچھ ہوا لیکن ہم نے اس پر فلمیں نہیں کیں اور ہمارے ہی حالات پر ہالی وڈ نے سب فلمیں بنالیں ہمیں اس بارے میں سوچتے ہوئے ایسی فلمیں بنانی چاہئیں اور اپنا موقف سامنے رکھنا چاہیے تاکہ دنیا پاکستان کو سمجھ سکے۔انٹرویو کے دوران شان نے نئے ٹیلنٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نئے لوگوں کی ضرورت ہے اور پاکستان میں ٹیلینٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ٗاگر کوئی فلم بنانا چاہتا ہے یا اداکاری کرنا چاہتا ہے تو میں چاہوں گا کہ وہ ضرور آگے آئے ٗ اگر وہ میرے بچے بھی ہوں تو میں چاہوں گا کہ وہ پاکستان کی فلم نگری میں قدم رکھیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…