اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر طیب اردگان شدید غصے میں ،امریکہ اور اسرائیل کو بڑی دھمکی دے ڈالی

datetime 6  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول(آئی این پی)ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ القدس مسلمانوں کیلئے ریڈ لائن ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے قومی اسمبلی کے گروپ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے سے متعلق خبروں نے

مجھے بہت آزردہ کیا ہے۔انہوں نے صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محترم ٹرمپ القدس مسلمانوں کی ریڈ لائن ہے اور یہ چیز ہمارے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی منسوخی تک جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں یہاں سے امریکہ کو ایک دفعہ پھر متنبہ کرتا ہوں کہ آپ ایسا کوئی قدم نہیں اٹھا سکتے ۔ کیا امریکہ اپنے تمام کام ختم کر چکا ہے، کیا اس کیداعش کے خلاف جدوجہد ختم ہو گئی جو اس کام کے پیچھے پڑ گیا ہے۔صدر ایردوان نے کہا کہ ہم اسلامی تعاون تنظیم کی حیثیت سےآخر تک اس معاملے پر نگاہ رکھیں گے اور اگر ایسا کوئی قدم اٹھانے کی کوشش کی گئی تو ہم دس پندرہ دن کے اندر اندر استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا انعقاد کریں گے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…