منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہالی ووڈ اداکارہ بلیک لائولی فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں

datetime 6  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈبلن(این این آئی)ہالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ بلیک لائولی آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں آنے والی روینج ایکشن فلم ’’دی ریدم ایکشن‘‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں، جس وجہ سے فلم کی شوٹنگ کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اداکارہ کتنی زخمی ہوئیں، تاہم اطلاعات کے مطابق اداکارہ کا ہاتھ

زخمی ہوگیا۔تاہم دوسری جانب شوبز نشریاتی ادارے سلیبز ڈاٹ کام نے بلیک لائولی کے زخمی ہونے کی تصاویر شائع کیں، جن سے پتہ چلتا ہے کہ اداکارہ معمولی زخمی ہوئیں۔بلیک لائولی فلم کے ایکشن مناظر کو شوٹ کروانے کے دوران زخمی ہوئیں۔30 سالہ اداکارہ کے زخمی ہونے کے بعد فلم کی شوٹنگ کو منسوخ کردیا گیا، جب کہ اداکارہ کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ بلیک لائولی کی فلم ’دی ریدم ایکشن‘ کو فروری 2019 میں ریلیز کیا جائے گا۔ایکشن فلم کی کہانی برطانوی فکشن لکھاری مارک برنل کے’اسٹیفن پیٹرک‘ سیریز ناول سے ماخوذ ہے۔فلم کی کہانی ایک خاتون کے بدلے کے گرد گھومتی ہے۔بلیک لائولی فلم میں ایک ایسی جاسوس خاتون کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی،

جس کے خاندان کو ایک جہاز حادثے میں قتل کردیا جاتا ہے۔اپنے خاندان کے قتل کا بدلہ لینے والی جاسوس خاتون کو فلم میں کئی لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے، جب کہ اسے کئی مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، جن سے وہ تن تنہا نمٹتی ہیں۔بلیک لائولی ’’دی ریدم ایکشن‘‘ میں ایک بہادر خاتون کے روپ میں نظر آئیں گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…