منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

کپل شرما نے بے باک اداکارہ سنی لیون کو باکس آفس پر مات دیدی

datetime 5  دسمبر‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) نامور مزاحیہ اداکار کپل شرما نے بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون کو باکس آفس پر مات دیدی۔کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار کپل شرما کی فلم’فرنگی‘ کا انتظار شائقین کافی عرصے سے کررہے تھے۔ فلم کی کہانی 1920 کی دہائی کی ہے جس میں کپل شرما برطانوی فوج کے ہندوستانی

سپاہی کا کردار نبھاتے نظر آرہے ہیں۔ یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’فرنگی‘کا مقابلہ دپیکا پڈوکون کی ’پدماوتی‘سے تھا۔فلمی مبصرین کا کہنا تھا کہ ’پدماوتی‘ کپل کی فلم ’فرنگی‘کو بآسانی مات دے دے گی تاہم پدماوتی کی نمائش موخر ہونے کا فائدہ کپل شرما کی فلم کو ہوا اور فلم باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئٹ کیاہے کہ فلم ’فرنگی‘ نے ریلیز کے پہلے روز 2 کروڑ 10 لاکھ کا بزنس کیا ہے جب کہ فلم دبئی میں بھی پسند کی جارہی ہے۔ بھارتی میڈیاکے مطابق 25 کروڑ کے بجٹ سے بننے والی فلم اب تک 4 کروڑ 50 لاکھ کا بزنس کرچکی ہے جب کہ مستقبل میں بھی اچھا بزنس کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔دوسری جانب اپنی اداؤں اور خوبصورتی کے باعث لوگوں کو دیوانہ بنانے والی نامور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون اور ارباز خان کی فلم’تیرا انتظار‘کپل کی فلم کے آس پاس بھی نہیں پہنچ سکی اور ریلیز کے پہلے روز صرف 45 لاکھ روپے ہی کماسکی جب کہ ویک اینڈ پر سنی کی فلم نے صرف 1 کروڑ کمائے ہیں۔ لہٰذا مجموعی طور پر فلم اب تک ڈیڑھ کروڑ کی رقم کماسکی ہے۔واضح رہے کہ ارباز خان اور سنی لیون کو فلم ’تیراانتظار‘ سے بہت امیدیں وابستہ تھیں دونوں کے کیرئیر کاانحصار اسی فلم پر تھا تاہم فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوگئی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…