پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان میں ایسا کیا ہورہاہے کہ اب ہمیں مارنے کےلئے دشمن کو گولی نہیں چلانی پڑے گی‘ تینوں بڑی سیاسی جماعتوں نے الیکشن مہم شروع کر دی مگر زیادہ کامیاب کون ہوگا؟جاوید چودھری کاتجزیہ‎

datetime 4  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے کل پانچ ہزار دو سو ستانوے فیڈرز کو لوڈ شیڈنگ فری قرار دے دیا جس کے بعد ملک کا بیشتر حصہ لوڈ شیڈنگ سے پاک ہو گیا‘ یہ واقعی حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے‘ ہم اس کامیابی پر حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں لیکن آج چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کراچی میں کہا کہ دعویٰ کرنے والے عوام کو صاف پانی بھی نہیں دے سکے‘ چیف جسٹس صاف پانی سے متعلق پٹیشن کی سماعت کر رہے تھے‘

چیف جسٹس کو بتایا گیا کراچی کا 80‘ حیدر آباد کا 85‘ لاڑکانہ کا 88 اور شکار پور کا 78 فیصد پانی آلودہ ہے‘ دریاؤں میں ہسپتالوں‘ صنعتوں اور سیوریج کا گند ملا یا جارہا ہے‘ سندھ کے 29 اضلاع کے لوگ آلودہ پانی پی رہے ہیں‘اس کی وجہ سے سندھ کے 80 لاکھ لوگ ہیپاٹائٹس سی کے مریض ہیں۔چیف جسٹس یہ سن کر تڑپ اٹھے اور انہوں نے کہا زمین پر دو بڑی نعمتیں تھیں‘ ہوا اور پانی‘ ہم نے ان نعمتوں میں بھی خلل ڈال دیا‘ یہ سندھ کی صورتحال تھی جبکہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر نے اگست 2016ء میں سینٹ میں اعتراف کیا تھا، پاکستان کے پانچ کروڑ لوگ زہریلا پانی پی رہے ہیں جبکہ 80 فیصد عوام کو آلودہ پانی مل رہا ہے‘ حکومت نے 24 اضلاع کے 2 ہزار 8 سو7 دیہات سے پانی کے نمونے لئے پتہ چلا 82 فیصد نمونوں میں آلودگی اور زہریلا پن تھا‘ یہ ملک میں پانی کی صورتحال ہے‘ ہم لوڈ شیڈنگ ختم کر رہے ہیں‘ ہم دہشت گردی بھی کنٹرول کر لیں گے اور ہم اکانومی کو بھی بہتر بنا لیں گے لیکن ہم اگر اسی طرح گندہ پانی پیتے رہے تو پھر ہمارے لئے امن‘ اکانومی اور بجلی بے معنی ہو کر رہ جائے گی پھر ہمیں مارنے کیلئے دشمن کو گولی نہیں چلانا پڑے گی‘ ہم کینسر اور ہیپا ٹائٹس سے ہی مر جائیں گے‘ عوام کو صاف پانی کس نے فراہم کرنا ہے‘ یہ کس کی ذمہ داری ہے‘ ہم یہ سوال حکومت کے سامنے رکھ کر آج کے موضوع کی طرف آتے ہیں، ملک کی تینوں بڑی سیاسی جماعتوں نے الیکشن مہم شروع کر دیں‘ تینوں اپنی اپنی کامیابیوں کے بڑے بڑے دعوے کر رہے ہیں‘ یہ دعوے کتنے سچے اور کتنے جھوٹے ہیں‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا جبکہ کل پاکستان پیپلز پارٹی اسلام آباد میں ایک بڑا جلسہ کرے گی‘ کیا یہ جلسہ پارٹی کو نئی زندگی دے سکے گا اورمیاں نواز شریف کا اصل نظریہ کیا ہے‘ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…