اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ ایک ارب ڈالرز کے ہیلی کاپٹروں اور دوسرے فوجی آلات کی فروخت کا معاہدہ برقرار ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کو انسداد دہشتگردی کی کوششوں کو تقویت دینے کیلئے ہیلی کاپٹروں اور اسلحہ کی فروخت کے معاہدے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے بتایا کہ ایک ارب ڈالرز کے ہیلی کاپٹروں اور دوسرے فوجی آلات کی فروخت کا معاہدہ برقرار ہے اور پاکستان کے ساتھ دہشتگردی کی روک تھام کیلئے تعاون میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کا پاکستان کے ساتھ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تعاون برقرار ہے اور اس حوالے سے پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ محکمہ خارجہ نے اس سے پہلے پاکستان کو 95 کروڑ بیس لاکھ ڈالرز مالیت کے ہیلی کاپٹر اور دوسرے فوجی آلات فروخت کرنے کی منظوری دی تھی۔
پاکستان کو اسلحہ کی فروخت کے معاہدے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی: امریکا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم



















































