اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لاہور ، ساہیوال اور بہاولپور میں سزائے موت کے منتظر ، قتل کے 4 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔لاہور کوٹ لکھپت جیل میں 2 قیدیوں رضوان اور معظم خان کو پھانسی دے دی گئی۔ مجرم رضوان نے 2006 ءمیں سیٹھ عابد کے بیٹے سیٹھ ایاز سمیت 5 افراد کو قتل کیا تھا جبکہ مجرم معظم خان نے 1995ء میں لاہور کے علاقے مصری شاہ میں فائرنگ کر کے ایک شہری کو قتل کیا تھا۔ سنٹرل جیل ساہیوال میں مجرم زاہد حسین کو پھانسی دی گئی ، مجرم زاہد حسین نے 2001 ء میں ساہیوال میں کانسٹیبل فدا حسین کو قتل کیا تھا۔ نیو سنٹرل جیل بہاولپور میں سزائے موت کے قیدی نذیر احمد کو پھانسی دے دی گئی ، نذیر احمد نے 2002 ء میں چارہ کاٹنے کے تنازع پر مشتاق نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں حکومت کی جانب سے سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک ملک کی مختلف جیلوں میں تقریبا 80 افراد کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔
لاہور ، ساہیوال اور بہاولپور میں سزائے موت کے 4 قیدیوں کو لٹکا دیا گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم



















































