منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

کاجول کا 25 سالہ فلمی کیریئر میں انوکھا اعزاز

datetime 4  دسمبر‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ 25 سالہ فلمی کیریئر میں کبھی بھی فلم کی شوٹنگ منسوخ نہیں کرائی۔کاجول کو بالی ووڈ انڈسٹری میں 25 سال ہوگئے ہیں اور اس عرصے کے دوران انہوں نے بے شمار بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘، ’کبھی خوشی کبھی غم‘، ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ اور ’عشق‘ سمیت متعدد فلمیں شامل ہیں۔ایک انٹرویو میں 43 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر کبھی فلم کی شوٹنگ کے دوران آپ بیمار ہوجائیں اور سیٹ پر نہ پہنچ پائیں تو یہ بہت بڑا نقصان ہوتا ہے،

فلم کی شوٹنگ منسوخ ہوجائے تو لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے لہذا کسی بھی اداکار کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلم کی شوٹنگ کو مکمل کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ 25 سالہ فلمی کیریئر کے دوران نہ کبھی کسی فلم کی شوٹنگ اور نہ ہی فلائٹ منسوخ کرائی، سوائے ایک بار جب بیٹی بیمار تھی تو شوٹنگ سے چھٹی لی تھی۔کاجول نے کہا کہ ایک بار بیٹی کو بہت تیز بخار تھا تو پروڈیوسر کو کال کرکے بتایا کہ آج شوٹنگ پر نہیں آسکتی تاہم اگر خود کو تیز بخار بھی ہوتا تھا تو شوٹنگ پر ہمیشہ وقت پر پہنچتی تھی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…