منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

معروف پاپ سٹار نے گلوکاری سے کنارہ کشی اختیار کرلی ،نعت کیساتھ اپنے نئے کریئر کا آغاز 

datetime 2  دسمبر‬‮  2017 |

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان کی ایک پاپ سٹار امل حجازی نے گلوکاری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد پیغمبر اسلام حضرت محمد کی مدح میں ایک نعت کے ساتھ اپنے نئے کریئر کا آغاز کیا ۔حال ہی میں لبنانی گلوکارہ امل حجازی کے گلوکاری سے ریٹائر ہونے اور اسلامی شعار کے مطابق زندگی گزارنے کے فیصلے نے ان کے لاکھوں مداح کو حیران کر دیا تھا۔

امل حجازی نے اپنا البم 2001میں جاری کیا تھا اور اس کے ایک سال بعد انہوں نے اپنا دوسرا البم جاری کیا تھا جو کہ بہت مقبول ہوا۔جبکہ وہ عرب دنیا کی اہم ترین سٹارز میں شمار ہونے لگیں تھیں۔حجازی کا 2002ء میں ریلیز ہونے والا البم زمان عربی پاپ کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ریکارڈز میں سے ایک تھا۔ ستمبر میں گلوکاری کی مقبول صنف سے ان کے ریٹائر منٹ کے اعلان نے ان کے مداح کو سکتے میں ڈال دیا تھا۔انہوں نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر لکھا اللہ نے بالآخر میری دعاؤں کو قبولیت بخشی۔ اس کے ساتھ انہوں نے حجاب میں اپنی ایک تصویر بھی پوسٹ کی۔انہوں نے لکھا میں کئی سال تک اپنے محبوب فن اور اپنے عزیز مذہب کے درمیان متصادم رہی، میں اپنی اس اندرونی کشمکش کے ساتھ جی رہی تھی کہ اللہ نے میری دعاؤں کو قبولیت بخشی۔انہوں نے کہا کہ بالآخر انہیں جس خوشی کی تلاش تھی وہ مل گئی۔انہوں نے اپنے نئے انداز کے ساتھ سوشل میڈیا پر نعت کا ویڈیو بھی جاری کیا ۔پیغمبر اسلام کے یوم ولادت پر اظہار عقیدت کے طو رر پیش کی جانے والی نعت کو اب تک 80لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا اور ڈھائی لاکھ سے زیادہ مرتبہ شیئر کیا جا چکا ہے۔اس پر تقریباً15 ہزار کمنٹس آئے ہیں جن میں بہت سے لوگوں نے امل حجازی کی حمایت کی ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…