پیر‬‮ ، 08 جون‬‮ 2026 

اغواء کار کیا کرنا چاہتے تھے؟اسلام آباد دھرنے کے خاتمے کے بعد بازیاب پولیس اہلکاروں نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں فیض آباد انٹر چینج کے مقام پر مذہبی جماعتوں کے دھرنے کے دوران مبینہ طور پر اغوا کیے گئے 2 پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے اغوا کار ان پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانا چاہتے تھے۔خیال رہے کہ مظاہرین نے سب انسپکٹر اسلم حیات اور سب انسپکٹر امانت علی کو فیض آباد دھرنے کے خلاف پولیس کریک ڈاؤنکے دوران راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے اغوا کر لیا تھا بعدِ ازاں ان پر شدید تشدد کرنے کے بعد

زخمی حالت میں انہیں سوہن روڈ پر جھاڑیوں میں پھینک دیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ دھرنے میں شریک مشتعل افراد جب انہیں زندہ جلانا کا ارادہ رکھتے تھے تو انہوں نے مظاہرین سے اپنی زندگی کی بھیک مانگی اور عین اسی وقت حکومت اور مظاہرین کے درمیان معاہدہ طے پاگیا جس کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔سب انسپکٹر امانت علی نے بتایا کہ مشتعل افراد ہمیں رات گئے زندہ جلانا چاہتے تھے لیکن ہم نے اپنی زندگی کی بھیک مانگی اور انہیں یقین دلایا کہ ہم قصور وار نہیں ہیں۔امانت علی کو ڈنڈوں اور بجلی کی تاروں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اور وہ اس وقت ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں جنہیں جلد گھر بھیج دیا جائے گا۔سب انسپکٹر اسلم حیات کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے باعث ان کے بائیں ہاتھ میں فریکچر آیا تھا تاہم انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا جبکہ ڈاکٹرز نے انہیں مزید ایک ماہ تک آرام کرنے کا مشورہ دیا۔امانت علی نے مزید بتایا کہ فیض آباد میں عارضی خیموں میں سے ایک خیمے میں موجود پولیس اہلکاروں کو 10 سے زائد مشتعل افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔امانت علی کے صاحبزادے سخاوت علی نے بتایا کہ مظاہرین نے ان کے والد سے موبائل فون اور ان کی جیب میں موجود نقدی بھی چھین لی تھی جبکہ انہوں نے ان کا یونیفارم بھی پھاڑ دیا تھا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اغوا کاروں نے اہلکاروں کی درخواست کے باوجود انہیں کھانا اور پانی فراہم نہیں کیا

جبکہ انہیں حکومت اور مظاہرین کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد رہا کیا گیا۔راولپنڈی پولیس کے سینئر اہلکار کا کہنا ہے کہ اس واقعے کا مقدمہ نا معلوم افراد کے خلاف درج کیا جاچکا ہے تاہم حکومت اور مظاہرین کے درمیان ہونے والے معاہدے کی وجہ سے اس مقدمے کی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ کیس اب دبا دیا گیا ہے جو پہلے سے ہی اپنی تنخواہوں، مراعات اور اپنے سینئر کے رویے کی وجہ سے مایوس پولیس اہلکاروں کو مزید مایوس کرے گا۔

ایک اور سینئر پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ وہ ابھی مزید کسی اہلکار کی کمشدگی کے حوالے سے تصدیق یا تردید نہیں کر سکتے تاہم پولیس اہکاروں اور ان کے ہتھیاروں اور دیگر سامان کی گنتی کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ بتایا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کے گمشدہ وائر لیس سیٹ بھی تشویش کی وجہ ہیں کیونکہ کوئی بھی شخص وائر لیس سیٹ کی مدد سے پولیس اہلکاروں کے درمیان ہونے والی گفتگو کو با آسانی سن سکتا ہے جبکہ اس سے ملکی سیکیورٹی کو بھی شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…