اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کے لیے اوگرا نے حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دے دی ہے، تفصیلات کے مطابق اوگرا نے وفاقی حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک سے 15 روپے تک اضافے کی تجویز دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 48 پیسے فی لیٹر اضافے کی
سفارش اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 15روپے 35 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دیگئی ہے۔ اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 13روپے 15پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔واضح رہے کہ پٹرولیم قیمتوں میں یہ اضافہ دسمبر میں کیے جانے کا امکان ہے۔