منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

دنیا کو بتانا چاہتی ہوں پاکستان ایک پْرامن ملک ہے، ماہرہ خان

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2017

لاہور (این این آئی)ماہرہ سے شوبز کیریئر کے حوالے سے اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ بھارتی فلموں میں کام کرنے سے زیادہ میرا ملک بہت اہم ہے۔ دنیا بھر کو دکھانا چاہتی ہوں کہ یہ ایک روشن خیال اور ترقی پسند سوچ رکھنے والوں کا ملک ہے۔ ہم لوگ امن پسند ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے بالی ووڈ میں اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ اچھے بْرے حالات میں بھارتی فلم رئیس میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا۔ شوٹنگ کے دوران حالات کی وجہ سے جو مشکلات آئیں ان کا براہ راست مجھے سامنا نہیں کرنا پڑا۔ ہم سب امن چاہتے ہیں اور اچھے دوستانہ ماحول میں کام ہو تو اس سے اچھی بات کوئی نہیں ہو سکتی، اس سے ہمیں ہی نہیں سرحد پار کے لوگوں کو بھی فائدہ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ بھارتی فلم میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، لوگ باہر جا کر کام کیوں کرتے ہیں؟ جب اپنے ملک میں اچھا

کام نہ ہو رہا ہو۔ رئیس تو ایک ایسی فلم تھی جس کے لئے میں انکار نہیں کر سکتی تھی- اگر انسان کو اپنی زندگی میں پسندیدہ شخصیت سے ملنے کا موقع مل جاتا ہے، اس کے دلی تاثرات کیسے ہو سکتے ہیں۔ حقیقت تو یہ ہے کہ بہت پیار ملا۔ شاہ رخ خان میرے پسندیدہ فنکار ہیں۔ ان سے پہلی ملاقات کبھی نہیں بھول پائوں گی۔ ہمارا اپنا رہن سہن کا انداز ہے۔ ابھی میں شاہ رخ سے ملی نہیں تھی۔ سوچ و بچار میں تھی سلام کروں یا ہیلو لیکن شاہ رخ نے خود پاس آ کر زور سے کہا ’ اسلام علیکم‘ تب احساس ہوا کہ سلام میں پہل مجھے کرنی چاہیے تھی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…