ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

سعودی عرب جانے والے عمرہ زائرین کیلئے بائیو میٹرک سسٹم سے تصدیق،پاکستان کے علاوہ دنیا کے مزید کتنے ممالک کے ساتھ ایسا سلوک ہوتاہے؟افسوسناک انکشاف

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر وزیر بلدیات ودیہی ترقی خیبرپختونخوا وپارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کی طرف سے پاکستانی عمرہ زائرین پر بائیو میٹرک تصدیق اور2ہزار ریال کی شرائط عائد کرنے سے ہزاروں افراد شدید متاثر ہوئے ہیں۔اس وقت پورے ملک میں عمرہ زائرین ٹکٹوں

کی بکنگ کے باوجود شدیدذھنی اذیت کا شکار ہیں۔ دنیا بھر میں پاکستان صرف واحد ملک ہے جہاں عمرہ زائرین کو بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے تصدیق کرانے کو کہاگیا ہے۔ عمرہ زائرین کے لیے بائیو میٹرک سسٹم پاکستان کے عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔سعودی حکومت نے بائیو میٹرک سسٹم کا ٹھیکہ ہندوستانی کمپنی کو دیا ہے جس کے ذریعے پاکستانیوں کا ڈیٹا براہ راست ہندوستان منتقل ہورہا ہے۔ پاکستان حکومت اس کے خلاف سفارتی سطح پر اواز بلند کریں اور سعودی حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔وہ اپنے دفتر میں مختلف وفو دسے بات چیت کر رہے تھے۔ سینئرو زیر عنایت اللہ خان نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت سعودی حکومت سے ان سخت شرائط عائد کرنے پر شدید احتجاج کرنا چاہئے اور بائیومیٹرک تصدیق اور2ہزارریال کی پابندی کو فی الفور ختم کروانا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی پہلے ہی سے بائیومیٹرک ہیں اور سعودی حکومت ائیرپورٹ پر فنگر پرنٹس لے رہے ہیں۔سعودی حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی کر کے لاکھوں پاکستانیوں کو اذیت سے نجات دلائیں۔ اس وقت لاکھوں پاکستانی اس عمل سے متاثر ہورہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…