منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

چین کی جانب سے کس مد میں پاکستان کی مددکی جا رہی ہے، ہمیں بتا یا جا ئے ،عمران خان

datetime 21  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چائنہ کے صدر کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں‘ ملک کی ترقی کے لئے چائنہ پاکستان کی مدد کر رہا ہے لیکن ہمیں یہ بھی بتایا جائے کہ یہ مدد کس مد میں کی جا رہی ہے۔ اقتصادی راہداری کا منصوبہ کے پی کے اور بلوچستان کے پسماندہ علاقوں سے لنک کریں اگر لاہور اور ملتان سے اقتصادی راہداری کا راستہ گزار گیا تو فساد پیدا ہو گا۔ این اے 246 میں مقابلہ سخت ہو گا‘ ہمارے پاس نجم سیٹھی کی ویڈیو ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ عام انتخابات میں تمام احکامات رائے ونڈ سے آتے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہرخصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چائنہ کے صدر کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں چائنہ ہمارا مضبوط اور اچھا دوست ہے کسی بھی وقت وہ پاکستان کو مصیبت میں مدد کرتے ہے۔ چین پاکستان کے اندر جو اقتصادی راہداری کے حوالے سے منصوبے بنائے جا رہے ہیں ان کا راستہ بلوچستان کے پی کے کے پسماندہ علاقوں سے گزارے جائیں تاکہ وہاں ترقی ہو سکے۔ اگر اقتصادی راہداری کا راستہ لاہور اور ملتان سے گزارا گیا تو اس سے مزید فساد ہو گا چھوٹے صوبوں کو نظرانداز کرنے کی وجہ سے احساس کمتری کا شکار ہو جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم جوڈیشل کمیشن میں خود پیش ہونگے اور نجم سیٹھی کی وہ ویڈیو بھی پیش کرینگے جس میں وہ واضح طور پر کہہ رہے ہیں کہ میرے اختیار میں کچھ نہیں تمام احکامات رائے ونڈ سے آ رہے تھے۔ اس کا مطلب یہی ہے کہ نواز شریف نے پری پول ریگنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی سیاست بدل رہی ہے۔ نائن زیرو ایم کیو ایم کا گڑھ ہے تحریک انصاف پہلی بار وہاں پر الیکشن لڑ رہی ہے یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی کے اندر ایم کیو ایم کی سیاست کو ختم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی واضح ہو رہی ہے کہ کراچی کے اندر بھی دھاندلی کی گئی اسی وجہ ایم کیو ایم 23 اپریل کے الیکشن سے خوفزدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ این اے 246 میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔ ہم مفاہمت نہیں کر سکتے کیونکہ تحریک انصاف کے کارکن بڑی امیدیں لگا کر بیٹھے ہیں۔ 23 اپریل کو کراچی کی عوام نے وہ فیصلہ کرنا ہے جو پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوا۔ جوڈیشل کمیشن کے بننے کی وجہ سے آنے والے الیکشن شفاف ہونگے۔ جوڈیشل کمیشن میں ہمارا موقف بھی واضح ہے ہم تمام ثبوتوں کے ساتھ وہاں پیش ہونگے۔ اگر جوڈیشل کمیشن میں حکومت کے خلاف فیصلہ آیا تو وزیراعظم کو اسمبلیاں توڑنی ہونگی۔ دریں اثناءاپنے ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ چینی صدر کا دورہ ہمار ے دھرنے کی وجہ سے ملتوی نہیں ہوا تھا انہیں اگر پاکستان آنا ہوتا تو ہمارے دھرنا ختم ہونے سے چار ماہ قبل آجاتے انہوں نے کہا کہ چینی صدر نے اپنا دورہ پاکستان کامیاب بنا کر اپنا کام کردیا ہے باقی کی ذمہ داری حکومت پاکستان کی ہے کہ وہ اپنے فرائض کس طرح ادا کرتی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…