منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بلی تھیلے سے باہر آہی گئی،ہم سعودی عرب کے خلاف یہ کام کر رہے ہیں، ایران نے بالآخر بڑا اعتراف کر لیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیروت(سی پی پی)ایرانی پاسداران انقلاب نے پہلی بار حوثی باغیوں کی مدد کا کھل کر اعتراف کرلیا، پاسداران انقلاب کے کمانڈر محمد علی جعفری نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پاسداران انقلاب حوثی ملیشیا کی مدد کر رہے ہیں، حوثی ملیشیا کو یمن میں اقتدار حاصل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لبنانی حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی بات پر کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتے، حزب اللہ کی پہچان اس کے ہتھیار ہیں، حزب اللہ کے رضا کار لبنانی عوام کو اسرائیل کی جارحیت سے بچائیں گے، پاسداران انقلاب شام میں سرگرم کردار

ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہاں مستقل جنگ بندی کرائیں گے، میزائل سے متعلق ایران پر پابندی کے فرانسیسی مطالبات ناقابل قبول ہیں، فرانسیسی صدر ناتجربہ کار نوجوان رہنما ہیں، اس سے قبل یمن کی آئینی حکومت کی بحالی کیلئے قائم عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا تھا کہ ایران او رحزب اللہ حوثیوں کو ٹیکنالوجی اور ماہرین فراہم کر رہے ہیں، ایران ہی نے حوثیوں کو بیلسٹک میزائل او رزمین سے زمین پر وار کرنے والے میزائل فراہم کئے ہیں، ایران ہی حوثیوں کو ڈرون طیارے بھی فراہم کر رہاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…